19 July 2011 - 13:57
خبر کا کوڈ: 3034
فونت
قائد انقلاب اسلامي :
رسا نيوزايجنسي - قائد انقلاب اسلامي نے پاکستاني صدر جمھوريہ سے ملاقات ميں بيان کيا کہ پاکستان کي نجات کا راستہ اسلام سے رشتے مضبوط رکھنے ميں ہے ?
قائد انقلاب اسلامي
 
رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا کہ پاکستان کے عوام اسلام پر گہرا عقيدہ رکھتے ہيں اور پاکستان کي ہر طرح کي کاميابي اور پيشرفت اسلامي جمہوريہ ايران کے لئے باعث مسرت ہے?

تہران کے دورے پر آنے والے پاکستاني صدر آصف علي زرداري نے ہفتے کي شام اپنے وفد کے ساتھ قائد انقلاب اسلامي سے ملاقات کي? اس ملاقات ميں قائد انقلاب اسلامي نے ايران اور پاکستان کے ديني، تاريخي اور ثقافتي اشتراکات کا ذکر کرتے ہوئے پاکستاني عوام کو عظيم مجاہد قوم سے تعبير کيا?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ پاکستاني عوام کي طويل جدوجہد ميں محمد علي جناح اور علامہ اقبال جيسي شخصيات نے اپنے جلوے بکھيرے اور اس جدوجہد کي نماياں خصوصيت پاکستاني عوام کا اسلام سے گہرا تمسک تھا?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ موجودہ مشکلات اور مسائل سے پاکستان کے عوام کي نجات کا واحد راستہ اسلام اور اسلامي تعليمات سے رشتے کو مضبوط رکھنا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے بعض دشمن طاقتوں کي طرف سے پاکستان کے قومي اتحاد اور ارضي سالميت کے لئے پيدا کئے جانے والے خطرات کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ پاکستان کے عوام اور قومي اتحاد کا اصلي دشمن مغرب اور ان ميں سر فہرست امريکہ ہے? آپ نے دعا کي کہ خداوند عالم جلد از جلد پاکستاني عوام کو دشمنون کے شر سے نجات دلائے?

ملاقات ميں پاکستان کے صدر آصف علي زردراي نے بہت کم عرصے ميں قائد انقلاب اسلامي سے اپني ايک اور ملاقات پر اظہار مسرت کيا اور کہا کہ اللہ تعالي کي ذات پر ايمان اور اسلام سے تمسک انسان کي پيشرفت اور مشکلات سے اس کي رہائي کي تمہيد ہے?

انہوں نے ايراني عوام کي جدوجہد اور دشمن کے مقابلے ميں ايرانيوں کي پائيداري کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ايراني قوم اور يہ ملک پائيداري اور ترقي کي راہ پر چلنے والوں کے لئے نمونہ عمل ہے? پاکستاني صدر نے دونوں ملکوں کے درميان مذاکرات کا سلسلہ جاري رہنے اور علاقائي تعاون کو فروغ دينے کي ضرورت پر زور ديا?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬