قائد ملت جعفريہ پاکستان :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے شيعہ علماء کونسل پاکستان کے علمائے کرام ، دانشوران ، اکابرين اور ملي تنظيموں کے مختلف اراکين سے گفتگو کے دوران کہا کہ قاتلوں اوردہشت گردوں کي رہائي ملک کو مزيد تباہي و بربادي کے سوا کچھ نہيں دے گي ?
انہوں نے معروف دہشت گردوں ، قاتلوں اور انکے سرغنہ کي رہائي کوآنے والے حالات کا عکاس بتاتے ہوئے کہا : اس قسم کي صورتحال ملک ميں بدامني ، فتنہ و فساد ، فرقہ واريت اور فرقہ وارانہ دہشت گردي کي نئي لہرکي منصوبہ بندي کا حصہ ہے جس سے فرقہ وارانہ دہشت گردي کا جن باٹل سے باہر آسکتا ہے ?
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے يہ کہتے ہوئے کہ ہم انتہائي صبر و تحمل کے ساتھ ايسي صورت حال ميں موثر تدارک کے کوشاں ہيں اور موجودہ صورت حال کے جائزے کے بعد فرقہ واريت کے موثر سدباب ، اتحادو يکجہتي کے فروغ کے لئے نئي حکمت عملي کو جاري رکھيں گے تاکيد کي : اس سلسلے ميں علمائے کرام اوردانشور حضرات کا تعاون حسب سابق شامل ہوگا لہذا علمائے کرام ، اکابرين ملت ، دانشور اور عوام فرقہ وارانہ دہشت گردي پرلگام لگانے کے لئے موثر کردار ادا کرنے کے لئے آمادہ و تيار رہيں ?
شيعہ علماء کونسل کے رہنماؤں نے ان اجلاسوں ميں اپنے ردعمل کا اظھار کرتے ہوئے کہا : ستم ظريفي يہ ہے کہ معروف فتنہ پرست گروہ سپاہ صحابہ کے افراد لشکر جھنگوي سے اپني لا تعلقي کا دعوا کرنے کے باوجود دہشت گردوں کے سرغنے سے ملاقات اورانکا گرم استقبال کرتے ہيں اور شرپسند عناصر کے اجتماع ميں اسلحہ کي سرعام نمائش اور غليظ قسم کي نعرہ بازي بھي ان کے قول و فعل کے کھلے تضاد اور لاقانونيت کا عملي ثبوت ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے