20 July 2011 - 16:35
خبر کا کوڈ: 3041
فونت
راجہ ناصر عباس جعفري :
رسا نيوزايجنسي – مجلس وحدت مسلمين کے سکريٹري جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري نے اماميہ اسکاؤٹس سے ملاقات ميں ولايت فقيہ کو ولايت علي عليہ السلام کا تسلسل بتايا ?
راجہ ناصر عباس جعفري
 
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين کے سکريٹري جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري نے مري ميں اماميہ سکاؤٹس سے ملاقات کے دوران کہا کہ ولايت تشريعي سے مراد آل محمد کي حکومت اور اجتماعي و سياسي نظام ہے ?

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري نے يہ کہتے ہوئے کہ تشيع کے سياسي نظام ميں دھونس ، زبردستي اور استبداد مذموم ہے اظھار کيا : عوامي حمايت اور عوامي جد وجہد ہي تنہا وہ راستہ ہے جس سے نظام حکومت چل سکتا ہے ?

آپ نے يہ کہتے ہوئے کہ ہميں فخر ہے کہ جيسا ہمارا رہبر ہے ويسا کسي قوم ومذھب کا رھبر نہيں فرمايا : ولايت فقيہ در حقيقت ولايت علي عليہ السلام کا تسلسل ہے جو عصر غيبت ميں ايک جامع الشرائط فقيہ کي رہنمائي پر عمل کرنے کا نام ہے ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ولايت کے راستے پر بڑي قربانياں دي گئيں ہيں کہا : غيبت کبراي ميں شيعہ معاشرہ عملي طور پر دين اور سياست ميں جدائي کي طرف چل پڑا ، علمي مراکز صرف ديني رہنمائي تک محدود رہ گئے جبکہ سياسي رہنمائي اور بصيرت دينے کا مسئلہ بادشاہتوں کے ہاتھوں ميں چلاگيا ?

انہوں نے مزيد کہا : سياست بغير دين کے يزيديت کو جنم ديتي ہے اور دين بغير سياست کے رہبانيت اور خانقاہيت کو جنم ديتا ہے اوريوں معاشرہ چکي کے ان دو پاٹ ميں پستا رہتا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬