
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي ترجمان حجت الاسلام حسن ظفر نقوي، جعفريہ الائنس پاکستان کے سربراہ سينيٹر جناب عباس کميلي اور شيعہ علماء کونسل کے رکن مولانا ناظر تقوي اور ديگر رہنماوں نے کراچي کے علاقے گلبہار،حسن کالوني اور کشميري محلہ ميں منگل کے روز کالعدم دہشت گرد تنظيموں کي جانب سے شيعہ آبادي پر فائرنگ اور مساجد پر حملہ کي شديد مذمت کي ?
انہوں نے کہا : کالعدم دہشت گردوں کو حکومت کي سرپرستي حاصل ہے اسي لئے شہر کراچي ميں روز بروز امن و امان کي صورت حال خراب ہوتي جارہي ہے جس کي ہم بھر پور مذمت کرتے ہيں ?
رہنماوں نے حکومت سے دہشت گردوں کو لگام دينے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا : دن ديہاڑے معصوم اور نہتھي عوام کا سکون چھيننے والے اور مساجد کو دہشت گردي کا نشانہ بنا کر دہشتگردي بد ترين مثاليں قائم کر رہے ہيں ?
انہوں نے حکومت سے ملت جعفريہ کي آباديوں اور مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو في الفور گرفتار کئے جانے پر زور ديتے ہوئے کہا : دوسري صورت ميں ملت جعفريہ احتجاجي تحريک چلائے گي جس کے بعد رونما ہونے والے حالات کي تمام تر ذمہ دارياں حکومت پر عائد ہوں گي ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے