آيت الله سبحاني :

رسا نيوز ايجنسي کے مشہد ميں موجود رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله جعفر سبحاني مرجع تقليد نے ا?ج صبح اپنے کلام اسلامي کے سلسلہ وار درس ميں جو مدرسه علميه عالي نواب کے ہال ميں منعقد ہوئي اس ميں بيان کيا : پورے دنيا ميں کوئي ايک شخص بھي حکومت کے نہ ہونے کا طرفدار نہي ہے يا يہ کہ سماج ميں بغير حکومت کے زندگي بسر کي جائے ? بعض خوارج کي غلطي يہ ہے کہ حکومت کو بے معني سمجتے تھے اور مارکسيسٹوں کا ايک گروپ بھي اس پر يقين کرتا تھا کہ اگر طبقاتي اختلاف کو ختم کر ديا جائے تو حکومت کي ضرورت پيش نہي ا?ئيگي ؛ کئي برسوں تک سماج ميں طبقاتي اختلاف کو ختم کيا ليکن سويت حکومت باقي تھي ? يہاں تک کہ اگر طبقاتي اختلاف بھي نہ پايا جائے تب بھي لوگوں کے درميان جنگ و نزاع کے وسائل کافي موجود ہيں ?
انہوں نے بيان کيا : لوگوں کو حکومت کي ضرورت صرف طبقاتي اختلاف پائے جانے کي بنا پر نہي ہے ، اگر اختلاف کو ختم کر ديا جائے پھر بھي عوام کے درميان تنازعہ کا پايا جانا باقي رہے گا ?
مرجع تقليد نے اشارہ کيا : امام علي عليہ السلام کے قول ميں بيان ہوا ہے کہ سماج بغير حکومت کے اپني زندگي کو برقرار نہي رکھ سکتي ، اور امام نے فرمايا : « وَ إِنَّهُ لاَبُدَّ لِلنَّاسِ مِنْ أَمِير بَرٍّ أَوْ فَاجِر يَعْمَلُ فِي إِمْرَتِهِ الْمُؤْمِنُ، وَ يَسْتَمْتِعُ فِيَها الْکَافِرُ، وَ يُبَلِّغُ اللهُ فِيهَا الاَْجَلَ، وَ يُجْمَعُ بِهِ الْفَيْءُ، وَ يُقَاتَلُ بِهِ الْعَدُوُّ، وَ تَأْمَنُ بِهِ السُّبُلُ وَ يُؤْخَذُ بِهِ لِلضَّعِيفِ مِنَ الْقَوِيِّ; حَتَّى يَسْتَرِيحَ بَرٌّ وَ يُسْتَرَاحَ مِنْ فَاجِر» عوام کو حکومت کي ضرورت ہے چاہے وہ حکومت نيک کام کرنے والا ہو يا برا ، برے حاکم کا وجود حاکم کے نہ ہونے سے بہتر ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے