
رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق جنوب عمان کے شہر ماديا کي ايک مسجد کے امام جماعت جمال السفراتي نے اديان کے درميان دوستي کے پيغام کي ترويج کي غرض سے مسجد کا نام عيسي مسيح رکھا ?
انہوں نے بيان کيا : اس نام گزاري کا مقصد اتحاد و يکجہتي کا پيغام مسلمانوں اورعيسائيوں کے درميان شائع کرناہے ?
السفراتي نے مزيد کہا: گذشتہ برسوں ميں يورپ ممالک نے مسلمانوں کي بہت اھانتيں کي ہيں اور کارٹون بنا کر مسلمانوں کے جزبات کو ٹھيس پيوچايا ہے ? ھم لوگوں کا يہ اقدام سبب بنے گا کہ عيسائي احساس کريں کہ مسلمان عيسي (ع) کے احترام کے قائل ہيں ?
قابل ذکر ہے اس مسجد کا نام عيسي مسيح کے نام پر رکھے جانے کي وجہ سے يہ مسجد جہاں مسلمانوں کے لئے قابل احترام تھي وہيں عيسائي کو بھي اپني طرف مائل کر رہي ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے