24 July 2011 - 18:42
خبر کا کوڈ: 3061
فونت
حجت الاسلام امين شھيدي :
رسا نيوزايجنسي - ايم ڈبليو ايم کے مرکزي ڈپٹي سکريٹري حجت الاسلام امين شھيدي نے پريس کانفرنس سے خطاب ميں کہا کہ جبتک ملک پرامريکي افراد وافکار کا قبضہ رہے گا خود مختاري ممکن نہ ہوگي ?
حجت الاسلام امين شھيدي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين کے مرکزي ڈپٹي سکريٹري حجت الاسلام امين شھيدي نے پريس کانفرنس سے خطاب ميں کہا : جب تک امريکي فوج ہمارے ملک ميں رہے گے اور ايئر بيسوں پر امريکي تسلط رہے گا امريکي دہشت گرد تنظيم پاکستان کے ہر اہم شہر ميں قلعہ نما گھروں ميں رہ کر پاکستان کے خلاف سازشيں کرتي رہے گي ان سازشوں کے تدارک کے لئے ہميں ان کي آنکھوں ميں آنکھيں ڈال کر استقامت اور پائمردي کا مظاہرہ کرنا ہو گا ?

انہوں نے کہا کہ ہماري آزادي اور خود مختاري کے تحفظ کے لئے 24 جولائي کو شہيد قائد علامہ عارف حسين الحسيني کے برسي کے موقع پرمنعقد ہونے والا استقلال پاکستان کنونشن ايک اہم قدم ہے جو مذہبي روا داري کے فروغ ، اتحاد اسلامي کے قيام ، ملک کے استحکام ميں اہم کردار ادا کرے گا ?

حجت الاسلام امين شھيدي نے حمايت مظلومين ريلي نکالے جانے کے مقاصد کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : دنيا بھر ميں امريکہ اور اسرائيل کے مظالم کا نشانہ بننے والي اقوام،فلسطين، بحرين، عراق ،ليبيا ، افغانستان نيز پاکستان ميں جاري دہشت گردي اور پانچ سال سے محصور پاراچنار کے بے گناہ عوام کي بلا تفريق حمايت ہے ?

قابل ذکر ہے کہ کرم ايجنسي کے 5 سال سے محصور بے گناہ عوام کي حمايت اور مدد کے لئے ايک امدادي کاروان روانہ کيا جائے گا جس ميں خشک خوراک، اجناس اوردوائيں بھيجي جائيں گي ?

اس امدادي کارواں ميں انساني حقوق کے اداروں کے نمائندے ، بين الاقوامي ميڈيا ، قومي نشرياتي اداروں کے نمائندگان ، علماے کرام ، سياسي زعماء اورعوام شامل ہوں گے ?

انہوں نے مزيد بتايا کہ ہم نے امدادي قافلے کي حفاطت کے سلسلے ميں جي ايچ کيو،آئي ايس پي آر، کور کمانڈر پشاور، بريگيڈئر ٹل سکائوٹس، پوليٹيکل ايجنٹ کرم ايجنسي، آئي جي اسلام آباد ، آئي جي راولپنڈي، آئي جي خيبر پختون خواہ، ہوم سيکرٹريخيبر پختون خواہ ، ايڈيشنل چيف سيکرٹري فاٹا ، وفاقي وزارت داخلہ ، وفاقي سيکرٹري داخلہ، کمشنر اسلام ّباد، کمشنر کوہاٹ? ايس ايس پي پشاور، ايس پي کوہاٹ، اورايس پي ہنگو کو قافلے کي حفاظت اور سيکورٹي کے حوالے سے خطوط لکھے ہيں تاہم ابھي تک متعلقہ اداروں نے امدادي قافلے کي حفاظت اور راستوں کي سيکورٹي کے حوالے سے کوئي تشفي بخش جواب نہيں ديا ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬