حجت الاسلام محمد امين شہيدي :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي ڈپٹي سکريٹري حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے مجلس وحدت مسلمين کے مرکزي دفتر ميں منعقدہ ايک پريس کانفرنس سے خطاب کے دوران استقلال پاکستان کنونشن کے عظيم اجتماع کو حکومت اور پيمرا کي توسط ميڈيا کوريج نہ کئے جانے پرشديد مذمت کي ?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ پچھلے 30 برسوں سے ملت جعفريہ کے ساتھ امتيازي اور تعصب اميز سلوک روا برتا جارہا ہے جبکہ کالعدم جماعتوں اور ان کے نام نہاد رہنمائوں کي بھر پور کوريج کي جاتي رہي ہے تاکيد کي : ہميں پس ديوار ڈھکيلنے کي پاليسي ترک کي جائے بصورت ديگر اس کے برے نتائج سامنے آئيں گے ?
حجت الاسلام امين شہيدي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ پاکستان بدقسمتي سے روزاول ہي سے کرپٹ سياستدانوں ، فوجي آمروں ، جاگير داروں اور خون خوار سرمايہ داروں کا اسير رہا کہا : ذاتي مفادات کا سودا کرنے والوں اور قوم ، وطن ، رياستي مفادات کو قرباني کي بھينٹ چڑھانے والوں نے ملک کو بين الاقوامي استعمار امريکا کي ذيلي کالوني بناديا، کسي بھي ملک کي خود مختاري کي حفاظت، سرحدوں کا دفاع اور اس کي معاشي ترقي تب تک ممکن نہيں جب تک استحصالي اور استعماري عزائم رکھنے والے ممالک کے قرضوں، امداد اور ديگر ہتھکنڈوں کي زنجيريں نہ توڑي جائيں?
انہوں نے مزيد کہا : جب تک ہم غير ملکي طاقتوں بالخصوص امريکہ کو ملک ميں مکمل طور پر بے دخل نہيں کرتے ہمارا ملک خود مختار نہيں بن سکتا?
انہوں نے استقلال پاکستان کنونشن کے عظيم اجتماع کو ايم ڈبليو ايم کے پليٹ فارم سے منزل استقلال کي جانب پہلا قدم بتاتے ہوئے کہا : حمايت مظلومين ريلي کا بنيادي مقصد دنيا بھر ميں امريکي اور اسرائيلي مظالم کا شکار مظلوم اقوام من جملہ فلسطين، بحرين، عراق، ليبيا، افغانستان کشمير نيز پاکستان ميں جاري دہشت گردي، اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ کے شکار مظلوم عوام، کرم ايجنسي کے 5 سال سے محصور بے گناہ مسلمانوں کي بلاتفريق حمايت اور وطن عزيز کو دہشت گردوں اورخارجي و داخلي خطروں سے محفوظ رکھنے کيلئے قوم کے اندر بيداري پيدا کرنا تھا?
مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي ڈپٹي سکريٹري نے يہ کہتے ہوئے کہ کاروان امن 26 جولائي 2 بجے دوپہرميں انشاء اللہ پشاور کي طرف روانہ ہو گا جس ميں خشک غذائي اجناس اور ادويات شامل ہيں يہ قافلہ پہلے پشاور جائے گا اور پھر وہاں سے کرم ايجنسي کي سمت روانہ ہو گا تاکيد کي : سامان کرم ايجنسي کے متاثرين ميں بلاتفريق مذہب و مسلک و قبيلہ تقسيم کيا جائے گا ?
پاکستان کے معروف عالم دين حجت الاسلام امين شہيدي نے قتل و غارت ، ٹارگٹ کلنگ کو روکنے کيلئے کوئٹہ ،ڈيرہ اسماعيل خان بالخصوص کراچي کو اسلحہ سے پاک کرنے کيلئے بلا تفريق فورا ً فوجي آپريشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا : ملک ميں غيرقانوني سر گرميوں ميں ملوث دہشت گرد اور شدت پسند گروہوں اور جماعتوں پر فوراً عملي پابندي لگائي جائے?
قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر اورکزئي ايجنسي کے سابق ايم اين اے سيد منير حسين شاہ، ايم ڈبليو ايم کي شوري? عالي کے رکن علامہ ہاشم الموسوي، سندھ کے صوبائي سيکرٹري علامہ مختار امامي ،علامہ عالم موسوي ، شعبہ فلاح و بہبود کے مرکزي سيکرٹري برادر نثار فيضي اور شعبہ امور جوانان کے مرکزي سيکرٹري شيخ اعجاز حسين بہشتي بھي موجود تھے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے