آيت الله حسيني بوشهري :

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، قم کے عارضي امام جمعہ ، آيت الله سيد هاشم حسيني بوشهري نے گذشتہ شب ثقافتي کمپلکس بہشت ايران صوبہ گلپائگان ميں مومنين سے خطاب کيا ?
آيتالله سيد هاشم حسيني بوشهري نے اپني تقريرکے اغاز ميں مومنين کے قيامت پر ايمان کے سلسلے ميں تذکرہ کرتے ہوئے کہا : مومنين تمام معجزات الھي اور اس کي نشانيوں پر ايمان رکھتے ہيں ، اھل اخلاص ہيں اور خدا کي مرضي کے علاوہ کوئي کام انجام نہي ديتے ، قيامت کے مشتاق ہيں اور نيک اعمال کي انجام دہي ميں تيزي سے اگے بڑھتے ہيں کيوں کہ ان کے اعمال کا نتيجہ بہشت ہے ?
مدرسين حوزہ علميہ قم کونسل کے رکن نے انسانوں کے اعمال کو دنيا واخرت ميں اثار کا حامل بتاتے ہوئے کہا : ھمارے اعمال ، ھماري حيات ميں کبھي مادي اثار کے حامل ہيں تو کبھي معنوي اثار کے مالک ہيں ، روايات ميں ايا ہے کہ روزہ رکھو تاکہ صحت مند رہو يہاں پر مادي اثر صحت مند ہونا اور معنوي اثر قيامت کے روز جزا کا ملنا ہے ?
انہوں نے انساني اعمال کو حيات و معاشرے پراثرانداز بتاتے ہوئے کہا : کبھي اعمال ايک معاشرے کي تقدير بدل ديتے ہيں اگر کسي مجموعہ کے لوگ متقي ہوں تو خدا اسمان سے زمين پر اپني برکتيں نازل کرتا ہے ، کبھي عمل رحمت وبرکت الھي کا ضامن اور کبھي برکت کے خاتمے و معاشرے ميں فساد کا سبب ہوتا ہے ?
آيتالله حسيني بوشهري نے منکرين قيامت کي تين صفت ؛ اضطراب وحيراني ، مصيبتوں ميں بے صبري اور موت کو زندگي کي انتہا ماننا کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : قيامت پرايمان رکھنے والا انسان منافع دنيا پہ دست رسي نہ ہونے کي بنياد پر مايوس نہي ہوتا ، مصيبتوں پر صبر کرتا ہے اور دنيا کو دارسفر واخرت کو منزل جانتا ہے ?
انہوں نے اپني گفتگو کے سلسلے کو اگے بڑھاتے ہوئے گناہوں سے دوري باايمان انسان کي اھم ترين خصوصيت جانا اور اميرالمومنين عليہ السلام سے منقول روايت کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اگر اپ جان ليں کہ اپ سے سوال وجواب ہوگا تو خود کو تيار رکھيں گے تاکہ سوالات کے جوابات ديں سکيں ، باايمان انسان چونکہ قيامت ، عذاب الھي اور سوال وجواب کا يقين رکھتا ہے گناہ نہي کرتا ، امام علي عليہ السلام نے فرمايا ؛ جو لوگ دوزخ کي اگ سے ڈرتے ہيں دنيا ميں حرام کام انجام دينے سے پرھيز کرتے ہيں ?
ايران کے اس معروف عالم دين نے قيامت کے سلسلے سے مرسل اعظم سے منقول ايک حديث کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : باايمان انسان ھرگز غفلت کا شکار نہي ہوتا اور اس پر شيطان مسلط نہي ہوتا ، بڑي بڑي ارزو سبب بنتي ہے کہ انسان قيامت کو فراموش کردے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے