02 August 2011 - 15:46
خبر کا کوڈ: 3092
فونت
مبرزعربستان کے امام جمعہ :
رسا نيوزايجنسي - مبرزعربستان کے امام جمعہ نے کہا : بعض افراد قران کو حکمرانوں کي رہائي اور عوام کے قتل عام کيلئے استعمال کرتے ہيں ?
حجت الاسلام سيد محمدرضا السلمان

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مبرزعربستان کے امام جمعہ ، حجت الاسلام سيد محمدرضا السلمان نے گذشتہ روز مسجد امام حسين عليہ السلام ميں مسلمانوں کي قران کريم سے دوري پر شديد تنقيد کرتے ہوئے کہا : افسوس موجودہ حالات ميں ھم مسلمانوں کے قران کريم سے دور ہونے کے شاھد ہيں اور اس مقدس کتاب کو مفاد کے حصول کيلئے استعمال کيا جارہا ہے ?

انہوں نے مزيد کہا : بعض افراد قران کريم کي اچھي تلاوت کرتے ہيں مگر اسے تجارت ، حکمرانوں کي رہائي ، عوام پر مسلط ہونے اور عوام کے قتل عام وبے گناہوں کے ساتھ زيادتي کرنے کئے لئے استفادہ کرتے ہيں ?

حجت الاسلام السلمان نے واضح طور پر کہا : کچھ لوگ قران کريم کے صفحات اور ايات الھي کے حفظ کرنے ميں فخر محسوس کرتے ہيں مگر اس کتاب اسماني کے مفھوم اور معاني سے مکمل طور پر دور ہيں ?

مبرزعربستان کے امام جمعہ نے مسلمانوں کے تيسرے گروہ کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : مسلمانوں کا تيسرا گروہ وہ ہے جو قران کي تلاوت کرتا ہے اور ايات الھيہ کے معاني ومقاصد سے مکمل طور پر استفادہ بھي کرتا ہے يہ لوگ نوراني چہرے کي صورت ميں محشر ميں حاضر ہونگے کہ لوگ انہيں ديکھ کر غبطہ کھائيں گے ?

انہوں نے مزيد کہا : قرآن کريم وہ علم جسے پوري دنيا پر تسلط حاصل ہے اور دنيا کي تمام مشکلات کو حل کرنے کي صلاحيت رکھتا اورھم پرايک مسلمان ہونے کے ناتے ضروري ہے کہ جانے کہ کس گروہ ميں ہيں کيا ھم نے قران سے صحيح استفادہ کيا ہے يا گمراہوں ميں سے ہيں ?

سيد محمدرضا السلمان نے اسباب نزول قران کريم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : يہ اسماني کتاب زينت يا حفظ کي غرض سے مرسل اعظم کے قلب پر نازل ہوئي اور وہ نور ہے جس سے لوگ ھدايت پاتے ہيں اور يہ کتاب انسانوں کي دنيا واخرت سنوار ديتي ہے ?

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬