07 August 2011 - 18:23
خبر کا کوڈ: 3109
فونت
آيت‌الله سبحاني :
رسا نيوزايجنسي - حضرت آيت‌الله سبحاني نے فلسطينوں کو خطاب کرتے ہوئے فرمايا : اگاہ رہو کہ خدا کے لئے مقابلہ کرو اور فلسطين کے معاملے کو عرب دنيا کا معاملہ قرا نہ دو کيوں کہ تمھارا مقابلہ جہاد في سبيل اللہ اور انشاء اللہ پيروزي تمھارا مقدر ہے ?
آيت‌الله سبحاني

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، ماہ مبارک رمضان کے چھٹے روز مراجع تقليد قم ميں سے حضرت آيت‌الله‌ جعفر سبحاني کي پانچويں سلسلہ وار تفسيري نشست نماز ظھر وعصر کے بعد مدرسہ حجتيہ قم ميں منعقد کي گئي ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ايات جہاد پانچ قسموں پرہيں اوراسلام ، مشرکين وبت پرستوں سے اغاز اسلام سے ہي جہاد کرتا رہا ہے کہا : يہ جہاد بت پرستي اور کفر کے انديھرے سے نجات کا سبب بنا ?

اس مرجع تقليد نے اھل کتاب سے جہاد کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : کچھ لوگ معتقد ہيں کہ اھل کتاب سے جہاد نہ کيا جائے جب کہ وہ يکتا پرستي کے بجائے تثليث اور تثنيہ کے قائل ہيں اور خدا ئے واحد پر ايمان نہي رکھتے ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ديگر اديان کے ماننے والے جنکا خدا واخرت پر ايمان ناقص ہيں اور خدا و تمام شريعتوں نے جن باتوں کو حرام کيا ہے اسے حلال جانتے ہيں کہا : ديگر اديان کے ماننے والے جو کچھ بھي خدا نے حرام کيا اسے حرام نہي سمجھتے اور دين حق يعني اسلام پر ايمان نہي رکھتے ?

حضرت آيت‌الله سبحاني نے اپنے بيان کے دوسرے حصے ميں يہ کہتے ہوئے کہ قران کريم نے ظالموں کے ساتھ مقابلہ کا حکم ديا ہے کہا : فلسطينيوں پر چونکہ اسرائيل نے حملہ ہے کيا لھذا انہيں حق ہے کہ اپني سرزمين کا خود دفاع کريں ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ اسلام کے لحاظ سے حملہ کا دفاع ھر فلسطيني ولبناني يا ھر مسلمان کي جانب سے خدا کي راہ ميں جہاد ہے فلسطينيوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا : اگاہ رہو کہ اگر خدا کے لئے جنگ کروگے اور فلسطين کے معاملے کو عرب دنيا کا رنگ نہ دو گے توتمھارا جہاد اللہ کي راہ ميں جہاد ہے اور پيروز ہوکر رہو گے ?

حوزہ علميہ قم کے اس معروف استاد نے مزيد کہا : جن لوگوں نے اسلامي حکومتوں کے ساتھ عھد وپيمان کيا مگر پيمان شکني کي ان کا عھد وپيمان محترم نہي اور پيمان کے توڑتے ہي ان کے ساتھ جہاد جائز ہے ?

انہوں نے مظلومين کي حمايت کو لازمي جانتے ہوئے کہا : اگر دنيا کے ايک کونے سے خبر پہونچے کے کسي کو مظلوم قرار ديا گيا ہے اور اس کا حق چھين ليا گيا ايسے وقت ميں مسلکي تعصب کا موقع نہي بلکہ مظلوم کي نجات ھر کسي کا انساني فريضہ ہے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬