
رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق فلسطين کے ايک رہنما مروان برغوثي جو کہ صہيوني حکومت کے جيل ميں قيد کي زندگي بسر کر رہے ہيں انہوں نے اقوم متحدہ ميں فلسطين کو ايک مستقل حکومت کا درجہ دينے کے سلسلہ ميں امريکا کي طرف سے وٹو کے ذريعہ اس کو رد کرنے کے احتمال کے سلسلہ ميں کہا : امريکا کا يہ کام اس علاقہ ميں اس کي سازش کا خاتمہ ہے اور اس کي يہ حرکت عربي و اسلامي ممالک ميں وسيع پيمانہ پر ريلي کا موجب ہوگا ?
برغوثي نے اپني تقرير اپنے وکيل کے ذريعہ مصر کي نيوز ايجنسي الشرق الاوسط تک پہوچائي تھي اور تاکيد کي : امريکا کي طرف سے وتو کا استعمال عالمي دہشت گردي ہے ? امريکا کو چاہيئے فسطيني کے خلاف اپنے سياسي موقف پر غور کرے کيونکہ يہ سياست نہ صرف فلسطين کے خلاف ہے بلکہ تمام اسلامي و عربي ممالک کے خلاف ہے ?
قابل ذکر ہے کہ مذاکرات کے ناکام ہونے کے بعد امريکا نے دھمکي دي تھي کہ سلامتي کونسل کے ???? کے سرحدوں کے مطابق فلسطين کے مستقل ملک ہونے کے لئے فائيل پيش کرنے پر اس تجويز کو وٹو کر دے گا ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے