21 August 2011 - 23:11
خبر کا کوڈ: 3153
فونت
آيت الله مصباح يزدي :
رسا نيوز ايجنسي ـ آيت الله مصباح يزدي نے خدا کے سخت عذاب کو خدا کي ناراضگي جانا ہے اور بيان کيا : قرا?ن مجيد ان لوگوں کے لئے جو اھل شقاوت ہيں بيان کرتا ہے « لاَ يُکَلِّمُهُمُ اللَّهُ وَ لاَ يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ » يعني خداوند عالم قيامت کے روز ان لوگوں سے بات نہي کرے گا اور نہ ہي ان کي طرف نظر کرے گا ?
آيت الله مصباح يزدي

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق آيت الله محمد تقي مصباح يزدي نے گذشتہ شب حسينيہ امام خميني (ره) قم ايران ميں اپنے اخلاقي بيان کے سلسلہ کو جاري رکھتے ہوئے قرا?ن و روايت کے اھم مطالب ميں سے خوف و رجا کو جانا ہے اور وضاحت کي : قرا?ن مجيد ميں خوف و خشيت کو اعلي صفات ميں بيان کيا گيا ہے ?

انہوں نے اس بيان کے ساتھ قرا?ن کے ان چند ا?يتوں کو جس ميں خوف کے سلسلہ ميں بيان کيا گيا ہے نمونہ کے طور پر بيان کرتے ہوئے کہا : اس ميں کوئي شک نہي ہے کہ اسلامي تعليم ميں خوف و خشيت کا خاص مقام ہے اور معمولا جہاں بھي تقوي کا ذکر ہوا ہے اس کے ساتھ ساتھ خوف بھي ذکر کيا گيا ہے يعني تقوي گناہ سے عاقبت کا خوف ہے ?

حوزہ علميہ ميں اخلاق کے استاد نے وضاحت کي : خدا کا عذاب خود انسان کے اعمال کا نتيجہ ہے کہ جس کي بنا پر عذاب ا?يا ہے تو ھم لوگوں کو ڈرنا چاہيئے ? خوف کا اصل سرچشمہ اپنا گناہ ہے نہ خداوند عالم کي ذات اقدس ، عام طور پر جب يہ عذاب سامنے ا?ے گا وہ خوفناک روز ہوگا يہ قيامت سے خوف کي دليل ہے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬