27 August 2011 - 11:14
خبر کا کوڈ: 3166
فونت
قائد انقلاب اسلامي :
رسا نيوز ايجنسي ـ قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا ہے کہ دنيا بھر ميں امريکہ سے نفرت بڑھ رہي ہے اور عالم اسلام ميں اس سے زياد قابل نفرت ملک کوئي اور نہيں ہے?
قائد انقلاب اسلامي

رسا نيوزايجنسي کي قائد انقلاب اسلامي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ،اتوار کي شام تہران ميں مجريہ، مقننہ اور عدليہ کے سربراہوں، ماہرين کي کونسل کے سربراہ، کابينہ کے ارکان، ارکان پارليمنٹ، مختلف اداروں کے حکام، ائمہ جمعہ، صوبوں ميں ولي امر مسلمين کے نمائندوں اور مسلح فورسز کے سينيئر کمانڈروں کے اجتماع سے خطاب ميں علاقے اور دنيا ميں پيدا ہونے والے بالکل نئے قسم کے حالات کا حوالہ ديا اور ملک کي صورت حال کي ايک جامع تصوير پيش کرتے ہوئے فرمايا کہ بتيس سال گزر جانے کے بعد اسلامي جمہوري نظام کي پوزيشن کي حقيقت پسندانہ تصوير کشي سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک اس وقت ناقابل تصور پيشرفت اور کاميابياں حاصل کر چکا ہے جو بلنديوں کي جانب پيش قدمي جاري رکھنے کے سلسلے ميں انتہائي حوصلہ افزا اور اچھي بنياد ہے تاہم اس کے ساتھ ہي ساتھ ترجيحات اور ادھورے کاموں کي ايک طويل فہرست بھي ہے جنہيں انجام دينے کے لئے ہمدلي، اتحاد، مربوط مساعي، اصولوں اور اقدار پر ثابت قدمي کے ساتھ اور نظام پر عوام کے اعتماد اور نوجوانوں کے جذبہ خود اعتمادي کو بروئے کار لاتے ہوئے مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے کي ضرورت ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے ملکي حالات کے جائزے ميں حقيقت پسندي کو مد نظر رکھنے کي ضرورت پر زور ديا اور فرمايا کہ ملک کي صورت حال کے سلسلے ميں صحيح نتيجے پر پہنچنے کے لئے علاقے اور دنيا کے معروضي حالات کو بھي سامنے رکھنا ضروري ہے کيونکہ علاقے ميں پھيلي اسلامي بيداري، مغربي دنيا ميں پھيلا معاشي بحران اور مغرب ميں انتہا پسندي کي لہر اسلامي انقلاب کي فتح کے اوائل سے اب تک کے عديم المثال تغيرات ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ علاقے اور دنيا ميں پيش آنے والے ان بے مثال حالات کي وجہ سے اسلامي جمہوري نظام کے لئے بڑے اہم مواقع پيدا ہو گئے ہيں چنانچہ اگر ملکي حالات کا صحيح اندازہ نہ ہو تو ممکن ہے کہ يہ مواقع ضائع ہي نہيں بلکہ خطرات و مشکلات ميں تبديل ہو جائيں?

قائد انقلاب اسلامي نے ملکي حالات کے صحيح اندازے کے لئے حقيقت پسندانہ طرز فکر کي پابندي اور يکطرفہ سوچ سے گريز کو لازمي قرار ديا اور فرمايا کہ ملکي حالات کا جائزہ ليتے وقت مثبت نکات اور خاميوں دونوں کو مد نظر رکھنا چاہئے اور منفي طرز فکر سے اجتناب کرنا چاہئے?

قائد انقلاب اسلامي نے بعض حکام اور سياسي شخصيات کے اندر پائي جانے والي منفي سوچ پر نکتہ چيني کي اور ايسي اجتماعي سوچ کو مايوسي و نااميدي کي وجہ قرار ديتے ہوئے فرمايا کہ افسوس کي بات ہے کہ بعض جرائد اور اخبارات بھي خاص مقاصد کے تحت منفي پيغام کي حامل سرخياں لگاتے ہيں، يہ روش غلط ہے?

قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا کہ صرف خوبيوں کو ديکھنا بھي درست نہيں کيونکہ يہ جھوٹے اطمينان کا باعث بنتا ہے?
آپ نے يونيورسٹيوں اور ديني علوم کے مراکز سے وابستہ دانشوروں اور حکام کو مثبت اور منفي باتوں کے صحيح اور ماہرانہ مطالعے کي دعوت دي اور فرمايا کہ مثبت نکات ملک کي صلاحيتوں اور توانائيوں کي نشاني ہيں جبکہ منفي نکات سے ترجيحات کا اندازہ ہوتا ہے، لہذا دونوں فہرستوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پيشرفت و رفعت کي سمت مناسب انداز ميں پيش قدمي کي جا سکتي ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب ميں موجودہ حالات ميں ملک کي بعض مثبت باتوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ يہ مثبت نکات بتيس برسوں کے دوران اسلامي جمہوريہ ايران کي مربوط اور بلا وقفہ مساعي کے ثمرات ہيں جن کے حصول ميں بہت سے نشيب و فراز بھي آئے?

قائد انقلاب اسلامي نے مشکلات پر غلبے کي طاقت کو اسلامي نظام کي اہم مثبت خصوصيت قرار ديا اور فرمايا کہ انقلاب کي کاميابي کے اوائل سے تاحال اسلامي نظام کو دنيا کي بڑي طاقتوں کي جانب سے مختلف پيچيدہ سياسي، فوجي اور اقتصادي خطرات کا سامنا رہا تاہم نظام اپنے عوام اور ذاتي توانائيوں کے سہارے سب پر غالب آتا رہا? قائد انقلاب اسلامي کے بقول ملک کي دوسري اہم خصوصيت نظام اور عوام کے درميان پايا جانے والا باہمي اعتماد ہے?

آپ نے فرمايا کہ اس وقت ايران کے عوام کے اندر اسلامي نظام پر جس طرح کا اعتماد پايا جاتا ہے وہ دنيا ميں شايد ہي کسي نظام کے سلسلے ميں ديکھنے ميں آئے?

قائد انقلاب اسلامي نے دو سال قبل صدارتي انتخابات ميں اسي فيصدي سے زائد پولنگ، يوم قدس اور اسلامي انقلاب کي سالگرہ کے جلوسوں ميں عوام کي پر شکوہ شرکت کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ اس سال بھي شديد گرمي کے موسم ميں دنيا ماہ رمضان ميں اور يوم قدس پر ايراني عوام کي عظمت کا مشاہدہ کرے گي?

نام نہاد مصلحت پسندي کے نام پر بعض افراد يہ باتيں کرتے ہيں کہ اسلامي نظام سے عوام کا اعتماد ختم ہو گيا ہے تاہم قائد انقلاب اسلامي نے ان خيالات پر شديد نکتہ چيني کرتے ہوئے فرمايا کہ عوام اسلامي نظام کو چاہتے ہيں اور اس کي حفاظت کے لئے کمربستہ ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے پابنديوں کے عالم ميں حاصل ہونے والي پيشرفت کو بھي ملک کي ايک اہم خصوصيت قرار ديا اور فرمايا کہ سخت ترين پابنديوں کے دور ميں جب دشمن مفلوج کر دينے والي پابنديوں کي باتيں کر رہا ہے، ملک سائنس و ٹکنالوجي سميت مختلف شعبوں ميں حيرت انگيز ترقي کر رہا ہے? ايٹمي کاميابياں، نينو ٹيکنالوجي، ايرو اسپيس، سپر کمپيوٹر، اسٹيم سيلز، کلوننگ، نيوکليئر ميڈيسن وغيرہ سائنس و ٹکنالوجي کے شعبے ميں ايران کي زبردست ترقي کي مثاليں ہيں جن ميں بعض ٹکنالوجياں ايسي ہيں جو دنيا کے معدودے چند ممالک کے پاس ہي ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے بنيادي تنصيبات کي تعمير اور ديگر ترقياتي کاموں کا حوالہ ديا اور فرمايا کہ قومي خود اعتمادي بھي ملک کي ايک بڑي کاميابي ہے، اس طرح سے کہ موجودہ نوجوان نسل کے اندر جو خود اعتمادي پائي جاتي ہے وہ انقلاب کي پہلي اور دوسري نوجوان نسل سے زيادہ خود اعتمادي سے آراستہ ہے?

عالمي سطح پر ايران کے مقام و مرتبے ميں اضافہ بھي ان اہم نکات ميں تھا جن پر قائد انقلاب اسلامي نے تاکيد فرمائي، آپ کا کہنا تھا کہ اسلامي جمہوريہ ايران آج ايک محترم، موثر، بانفوذ اور عالمي وقار کا حامل ملک ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے اصولوں، اقدار اور انقلاب کے نعروں پر عوام اور حکام کي ثابت قدمي کو اس عالمي وقار کا سرچشمہ قرار ديا اور فرمايا کہ اس وقت اسلامي جمہوريہ ايران کو ہميشہ سے زيادہ عزت و احترام کي نگاہ سے ديکھا جاتا ہے جبکہ دوسري جانب علاقے اور دنيا ميں امريکہ کے خلاف نفرت بڑھ رہي ہے اور امريکہ اس وقت علاقے اور عالم اسلام ميں سب سے زيادہ ناقابل اعتماد اور نفرت انگيز ملک بن گيا ہے?

قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا کہ اگر مغربي ملکوں کے عوام کو اس حقيقت کا پتہ چل جائے کہ ان ملکوں کي حکومتوں پر امريکہ اور صيہوني حکومت کا تسلط ہي ان کي مشکلات کا اصل سبب ہے تو يورپ ميں بھي امريکہ کي مقبوليت ميں کمي واقع ہوگي-
قائد انقلاب اسلامي نے اسلامي جمہوريہ ايران کي عالمي ساکھ کو مخدوش ظاہر کرنے کي بعض حلقوں کي کوششوں کا حوالہ ديا اور فرمايا کہ بعض لوگ يہ تاثر عام کرنا چاہتے ہيں کہ چونکہ اسلامي نظام اپنے موقف پر اٹل رہا اس لئے ايران کي عالمي ساکھ کو دھچکا لگا ہے جبکہ بعض ادوار ميں جب حکام نے مغرب کے مقابلے ميں نرمي کا مظاہرہ کيا تو ان (مغرب والوں) کا رويہ اور بھي تلخ اور توہين آميز ہو گيا?
آپ نے فرمايا کہ ايک زمانہ ايسا بھي آيا کہ ملک کے حکام نے امريکي حکام کي قصيدہ خواني بھي کي ليکن امريکہ کے فرومايہ صدر نے فورا اسلامي جمہوريہ ايران کو شيطنت کا محور قرار دے ديا?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ ايک اور دور ميں ايک يورپي ملک سے بظاہر اچھے تعلقات قائم ہوئے اور وہ حکومت ايران کي تعريفيں بھي کرتي تھي ليکن اسي يورپي حکومت نے ميکنس ريسٹورنٹ کے مسئلے ميں ايک عدالت تشکيل دي اور يورپي ممالک نے تہران سے اپنے سفيروں کو واپس بلا ليا اور بخيال خود ايران کو طمانچہ رسيد کرنے کي کوشش کي ليکن انہيں اور بھي زناٹے دار تھپڑ ملا?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ جب بھي اسلامي نظام نے امريکہ اور يورپ کے مقابلے ميں نرمي دکھائي وہ مزيد گستاخ ہو گئے اور جہاں بھي اسلامي نظام نے اپنے نعروں اور انقلاب کي بنيادوں پر ثابت قدمي کا مظاہرہ کيا اسلامي جمہوريہ ايران کا وقار بڑھا ہے?

قائدانقلاب اسلامي نے علاقے کي صورت حال کي جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمايا کہ خطے کے حالات امريکہ اور عالمي صيہونيزم کے تصورات کے بالکل برخلاف ہيں- آپ نے اسلامي بيداري کو انتہائي اہم اور غير معمولي قرار ديا اور فرمايا کہ مصر تيونس اور يمن ميں جوکچھ ہو رہا ہے اس کي وسعت کا اندازہ نہيں لگايا جاسکتا اور اس کے وسيع نتائج بعد ميں سامنے آئيں گے- آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے اس بات پر تاکيد فرمائي کہ مصر کے ڈکٹيٹر کو عدالت کے کٹہرے ميں لانا انتہامعني خيز، حيرت انگيز اور عميق واقعہ ہے اور اس بات کي علامت ہے کہ اسرائيل پر عرصہ حيات تنگ ہوتا جا رہا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے خطے کے ملکوں کے حالات کو اپنے قابوں ميں کرنے کي غرض سے امريکہ کي سرتوڑ کوششوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمايا کہ يہ کوششيں اب تک لاحاصل رہي ہيں اور آئندہ بھي ان کا کوئي نتيجہ برآمد نہيں ہوگا- آپ نے ليبيا کي صورتحال پراپني گہري تشويش کا اظہار کرتے ہوئے فرمايا کہ ليبيا ميں مغرب کي پاليسياں انتہائي خطرناک اورگھناؤني ہيں کيونکہ وہ ليبيا کي عوامي تحريک سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس ملک ميں تيل کے ذخائر پر قبضہ کرنے کے علاوہ ليبيا ميں اپنے فوجي تسلط کو مستحکم کرنے کي کوشش کر ر ہے ہيں تاکہ پورے شمالي افريقہ اور خاص طور پر مصر اور تيونس پر اپني بالادستي قائم کي جاسکے-
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬