27 August 2011 - 11:38
خبر کا کوڈ: 3169
فونت
قائد انقلاب اسلامي :
رسا نيوز ايجنسي ـ قائد انقلاب اسلامي نے ماہ مبارک رمضان ميں اپني چوتھي ملاقات ميں ملک کے سيکڑوں دانشوروں، يونيورسٹيوں کے اساتذہ اور اکيڈمک بورڈز کے اراکين سے يونيورسٹي، سائنس، تحقيق، ثقافت، سياست اور معاشيات کے مسائل پر تبادل? خيال کيا?
قائد انقلاب اسلامي

رسا نيوزايجنسي کي قائد انقلاب اسلامي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے ماہ مبارک رمضان ميں اپني چوتھي ملاقات ميں بدھ کے روز ملک کے سيکڑوں دانشوروں، يونيورسٹيوں کے اساتذہ اور اکيڈمک بورڈز کے اراکين سے يونيورسٹي، سائنس، تحقيق، ثقافت، سياست اور معاشيات کے مسائل پر تبادل? خيال کيا?
اس سے قبل حاليہ ہفتوں ميں طلبا، شعراء و ادباء اور اقتصادي و صنعتي شعبے کے افراد قائد انقلاب اسلامي سے الگ الگ ملاقاتيں کر چکے ہيں?

بدھ کے روز ہونے والي اس ملاقات کي ابتدا ميں يونيوسٹيوں کے اکيڈمک بورڈز کے چودہ اراکين نے دو گھنٹوں سے زيادہ وقت ميں مختلف مسائل کے بارے ميں اپنے نظريات بيان کيے اور تجاويز، تنقيديں اور راہ حل پيش کيے?

آي? اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے يونيورسٹي کے اساتذہ کے خيالات سننے اور ان پر غور کرنے کے بعد ملک کي سائنسي ترقي اور يونيورسٹيوں کے کردار اور اسي طرح سے يوم قدس کے سلسلے ميں ايک اہم تقرير کي?

آپ نے يوم قدس کے قريب آنے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ يوم قدس ايک بين الاقوامي اسلامي اور عظيم و اہم دن ہے جس ميں ايراني قوم اور ديگر مسلم اقوام، اس سچائي کا نعرہ لگاتي ہيں جسے دبانے کے ليے سامراج نے کم از کم ساٹھ برسوں سے سرمايہ کاري کر رکھي تھي?

آپ نے کہا کہ ايران ميں اسلامي جمہوري نظام کي تشکيل، يوم قدس کا اعلان اور تہران ميں صيہوني حکومت کے سفارتخانے کي فلسطين کے سفارتخانے ميں تبديلي ايک ايسا جارحانہ اقدام تھا جو دنيا کے جغرافيے سے فلسطين کو مٹا دينے کي سامراج کي ساٹھ سالہ سازش کے خلاف انجام ديا گيا?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ يوم قدس، ملک کي سلامتي کا سہارا بھي ہے اور ہر وہ ايراني جو يوم قدس کو سڑک پر آتا ہے درحقيقت ملک و قوم کي سلامتي اور اسلامي انقلاب کي کاميابيوں اور کارناموں کي حفاظت ميں مدد کرتا ہے?

آي? اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے کہا کہ خداوند عالم کے لطف و کرم سے اس سال بھي يوم قدس ايران اور ديگر اسلامي ممالک ميں زيادہ پرشکوہ طريقے سے منعقد ہوگا?

قائد انقلاب اسلامي نے اسي طرح اپنے خطاب ميں سائنسي پيشرفت کو، سامراجي محاذ کے مقابلے ميں ايراني قوم کي باوقار اور ٹھوس استقامت کي اہم ترين بنيادوں ميں سے ايک بتايا اور کہا کہ علمي اور سائنسي ميدانوں ميں حاصل ہونے والي يہ کاميابياں، جنہوں نے ايران کي عظيم قوم ميں خود اعتمادي، سربلندي، قوت ارادي، شجاعت اور استقامت بھر دي، يونيورسٹيوں اور يونيوسٹيوں سے متعلق افراد کي رہين منت ہيں?

آي? اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے دشمنوں کي جانب سے دي جانے والي مسلسل فوجي، سيکورٹي، سماجي اور سياسي دھمکيوں، ملک کے سائنسدانوں کے قتل، ايران پر پابندياں عائد کيے جانے، ملک ميں فتنہ انگيزي کي تسلط پسندوں کي سازش اور تسلط پسندانہ نظام کے سامنے اسلامي نظام کو گھٹنے ٹيکنے پر مجبور کرنے کي کوشش کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ايراني قوم دشمن کے محاذ کے مقابلے ميں پوري طاقت اور استقامت کے ساتھ ڈٹي ہوئي ہے اور اس نے ملک ميں سائنسي اور عملي پيشرفت اور کاميابيوں کے سہارے عالمي تسلط پسندوں اور توسيع پسندوں کے سامنے جھکنے سے کھل کر انکار کر ديا ہے?

آپ نے يونيورسٹي کو ايراني قوم کي سائنسي پيشرفت اور عزت کا سرچشمہ بتاتے ہوئے کہا کہ يقيني طور پر دشمن، ايران کي عزت ميں اضافے کے اس اہم مرکز کي جانب سے غافل نہيں ہے اور آگے بھي غافل نہيں رہے گا?

آي? اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے يونيورسٹيوں سے علم اور دين کے خاتمے کو تسلط پسند محاذ کے دو اہم اہداف بتاتے ہوئے اس کے طريق? کار پر روشني ڈالي اور کہا کہ ايران کے سائنسدانوں کا قتل، اس طريق? کار کا ايک حصہ ہے تاہم دشمن کي اصلي اور پيچيدہ سازش يہ ہے کہ طالب علم، پروفيسر اور يونيورسٹي کو غير علمي و غير سائنسي کاموں ميں الجھا ديا جائے تاکہ علم و سائنس کي چوٹياں سر کرنے کي ايرانيوں کي قومي آرزو پوري نہ ہونے پائے?

آپ نے علم و دانش کے کارواں سے ايران کے علمي فاصلے کو پاٹنے کے ليے مسلسل اور تيز رفتار کوششوں کو ازحد ضروري قرار ديا اور کہا کہ ہميں علمي تحريک ميں نئي روح پھونکني ہوگي اور يونيورسٹيوں کي تمام تر گنجائش اور تمام اساتذہ و طلباء کو ملک کي علمي و سائنسي پرواز کے ليے اس فيصلہ کن ميدان ميں اترنا ہوگا?

قائد انقلاب اسلامي نے اس سلسلے ميں جامع علمي و سائنسي منصوبے کو ملک کي سائنسي ضرورتوں کے نظام کي ترسيم کے ليے ضروري بتايا اور کہا کہ مفيد علم پر بھروسہ کرتے ہوئے ملک کي ضرورتوں اور مختلف سائنسي شعبوں کي سرگرميوں کے درميان ہماہنگي پيدا کي جاني چاہيے?

دسيوں لاکھ اساتذہ اور طلباء کے درميان جدت عمل کي ثقافت کي ترويج، ايک مکمل علمي و سائنسي نظام کي تشکيل، جامع علمي و سائنسي منصوبے کے نفاذ کے ليے ہمہ گير کوشش اور ملک کے مسائل کے حل ميں يونيورسٹيوں کو محض خانہ پري کے ليے نہيں بلکہ حقيقت ميں دخيل کيا جانا ايسے موضوعات تھے جنہيں قائد انقلاب اسلامي نے ملک کي سائنسي پيشرفت کي بحث ميں پيش کيا?

آپ نے علمي نظريے سے لے کر استعمال کے مرحلے تک کے عمل پر توجہ کو بھي بہت اہم بتايا اور کہا کہ حکومت اور يونيورسٹيوں کو باہمي تعاون کے ذريعے غير معمولي صلاحيت کے حامل افراد کے ذہن ميں آنے والے خيال، اسے سائنس کا جامہ پہنانے، پھر اسے ٹيکنالوجي بنانے اور آخرکار صنعت ميں تبديل کرنے کے عمل کو نظم و ضبط دينا چاہيے?

آي? اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے يونيورسٹيوں سے علم و سائنس کے خاتمے کے ليے دشمن کي سازشوں کے مختلف پہلوؤں کي تشريح کے بعد سامراجي محاذ کے دوسرے ہدف يعني علمي مراکز سے دين کے خاتمے کي کوششوں پر روشني ڈالي?

انہوں نے کہا کہ ايراني قوم حقيقي کاميابي اور حقيقي و معنوي سلامتي کي خواہاں ہے اور اس انتہائي اہم ہدف کو علم کے بغير يا دين سے عاري علم کے ذريعے حاصل نہيں کيا جا سکتا، بنابريں پورے معاشرے اور سب سے بڑھ کر يونيورسٹي کو صحيح معني ميں ديندار ہونا چاہيے?

قائد انقلاب اسلامي نے ديندار يونيورسٹي کي اصطلاح کا ظاہري اور سطحي مفہوم اخذ کرنے سے اجتناب پر زور ديا اور فرمايا کہ ديندار يونيورسٹي سے مراد ايسي يونيورسٹي ہے جس کے پاس گہري ديني بصيرت ہو، پختہ ايمان ہو اور دين و معارف ديني کے سلسلے ميں گہري معرفت ہو اور اس سلسلے ميں اساتذہ کا کردار بہت اہم ہے?

قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے آج کے طلبا کو ملک کے مستقبل اور ميدان فکر و عمل کے قائدين سے تعبير کيا اور فرمايا کہ تسلط پسند طاقتيں طلباء کي نوجوان نسل کو فکري ديوالئے پن، عقيدتي گمراہي اور ايمان سے لا تعلقي کي سمت لے جانا چاہتي ہيں لہذا تمام افراد اور خاص طور پر اساتذہ کا فريضہ ہے کہ اس مذموم سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کريں?

قائد انقلاب اسلامي نے نوجوان و ديندار سائنسدانوں کي صنف کو ترقي و پيشرفت کي حدوں سے گزر جانے والي صنف قرار ديا اور فرمايا کہ ہمارا ديندار نوجوان دفاعي صنعت، اسٹيم سيلز، ايٹمي ٹکنالوجي، سپر کمپيوٹر اور ديگر ميدانوں ميں اپني روشني پھيلا رہا ہے اور ديگر سائنسدانوں کي مدد سے ملک کو آگے لے جانے کے لئے کوشاں ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے يونيورسٹيوں کي ممتاز علمي شخصيات سے ہونے والي اس ملاقات اور ملاقات ميں بيان کئے جانے والے انتہائي سنجيدہ اور پر مغز نکات پر خوشي کا اظہار کيا اور فرمايا کہ جو باتيں اس جلسے ميں بيان کي گئيں ان ميں بہت سے بالکل نئے نکات اور تجاويز تھيں اور اس طرح يونيورسٹيوں اور علمي حلقوں کي چنندہ شخصيات کي جانب سے ايک جامع رپورٹ سامنے آئي?

قائد انقلاب اسلامي نے ملک ميں مستقبل پر توجہ رکھنے والے ايک خصوصي ادارے کي کمي سے متعلق ايک پروفيسر کي تقرير کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ "اسٹريٹيجک نظرياتي نشستوں" کے انعقاد کا مقصد اسي خلاء کو بھرنا ہے اور ان نشستوں کے ضمن ميں اہل علم کے تعاون سے گراں بہا کارنامے انجام ديئے جانے ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اس وقت معاشرے کي ايک اہم ضرورت اہل فکر و نظر کي شرکت کے ساتھ علمي نشستوں کا انعقاد اور ان ميں پيش کئے جانے والے نظريات کو معاشرے کي سطح پر منعکس کرنا ہے تاکہ يہ افکار معاشرے ميں عام بحث کا موضوع بن جائيں?

قائد انقلاب اسلامي نے يونيورسٹيوں اور ديني علوم کے مراکز کے اساتذ کے لئے ملکي حقائق سے مکمل واقفيت اور حالات کے صحيح تجزيئے کو ضروري قرار ديا اور فرمايا کہ اغيار کا اليکٹرانک اور پرنٹ ميڈيا ناقص، غير حقيقي اور خاميوں سے بھري ہوئي خبروں اور تجزيوں کي بوچھار کر رہا ہے ايسي صورت حال ميں اگر يونيورسٹيوں اور ديني علوم کے مراکز سے تعلق رکھنے والے حلقوں کے پاس صحيح اطلاعات نہ ہوں گي تو ممکن ہے کہ وہ ان زہريلے پروپيگنڈوں سے متاثر ہو جائيں?

قائد انقلاب اسلامي نے يونيورسٹي کے حلقوں کو ملک کے حقائق سے باخبر رکھنے کے سلسلے ميں حکام کي يونيورسٹيوں ميں مسلسل آمد و رفت کي ضرورت پر زور ديا اور فرمايا کہ حکام کو چاہئے کہ يونيورسٹيوں کے اساتذہ کے ساتھ جلسے رکھيں، ان کي تعميري تنقيدوں کو سنيں اور علمي حلقوں کے نظريات سے استفادہ کرنے کي کوشش کريں?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ حکام کے لئے ضروري ہے کہ علمي شخصيات کي تند و تيز عالمانہ و تعميري تنقيدوں کو قبول کريں اور انہيں اسلامي نظام کي مخالفت پر حمل نہ کريں?
آپ نے فرمايا کہ بسا اوقات بعض چبھتے ہوئے اعتراضات بھي ہمدردانہ جذبے کے تحت کئے جاتے ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے يونيورسٹي اور ديني علمي مراکز کے اساتذہ کو بھي سفارش کي کہ تنقيد کے وقت تعميري اور تخريبي پہلوؤں کے فرق کو مد نظر رکھا جائے اور تنقيد اس طرح نہ کي جائے کہ اس سے دشمن کے مقاصد کي تکميل ہو اور معاشرے ميں بد گماني بڑھے?

قائد انقلاب اسلامي نے اساتذہ اور علمي شخصيات کے لئے علاقے اور دنيا کے حالات خصوصا علاقے ميں پھيلنے والي اسلامي بيداري سے مکمل واقفيت کو لازمي قرار ديا اور فرمايا کہ علاقے کے موجودہ تغيرات در حقيقت انتہائي اہم اور موثر واقعات ہيں? آپ کے مطابق علاقے کے حاليہ تغيرات کا ايک نتيجہ يہي ہے کہ اس سے مغرب کے سياسي و اقتصادي نظريات پر خط بطلان کھنچ گيا? آپ نے فرمايا کہ علاقے ميں رونما ہونے والے واقعات اور مغربي ممالک کي معاشي بدحالي سے مجموعي طور پر يہ نتيجہ اخذ کيا جا سکتا ہے کہ مغرب کے سياسي و اقتصادي نظريات ناقص اور بے نتيجہ تھے بنابريں ضروري ہے کہ اسلامي فکر و نظر کو زيادہ سے زيادہ تقويت دينے کے لئے ٹھوس قدم اٹھائے جائيں?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬