
رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق عراق کے ھزاروں روزہ داروں و مومن عوام نے عالمي يوم قدس کي مناسبت سے سڑکوں پر نعرہ لگاتے ہوئے ريلي نکالي اور صہيوني حکومت کے چنگل سے قدس کي ا?زادي کا مطالبہ کيا ?
يہ شاندار ريلي عراق کے بيشتر شہروں سے علماء کي موجودگي کے ساتھ ساتھ مراجع کرام کے نمائيندے ، علوم ديني طلاب ، مفکرين ، سياست مدار اور اسلامي سينٹرز اور عوام کي شرکت کے ساتھ نکالي گئي ?
يوم قدس کي ريلي بغداد، نجف اشرف، کربلاي معلي، ميسان، ديالي، ناصريہ، بابل، بصره، کوت و مثني صوبوں ميں جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئي ، مظاھرين فلسطين کے جھنڈے اٹھائے ہاتھوں ميں « اسرائيل مردہ باد » « امريکا مردہ باد » « صہيونيست انسانيت کا دشمن ہے » اور « فلسطين کو ا?زاد کرو » لکھا ہوا بينر اپنے ہاتھوں لے کر نعرہ لگاتے ہوئے چل رہے تھے اور قدس شريف کے قبضہ کو ختم کرنے کي تاکيد کي ?
نجف اشرف ميں بھي عالمي يوم قدس کي ريلي اس شہر کے خطيب جمعہ حجت الاسلام سيد صدرالدين قبانچي کي شرکت کے ساتھ کثير تعداد ميں حوزہ علميہ کے طلاب و علماء کي شرکت کے ساتھ منعقد ہوئي ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے