قائد انقلاب اسلامي :

رسا نيوز ايجنسي کا قائد انقلاب اسلامي خبر رساں سائيٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق دار الحکومت تہران ميں اس وقت ايک سماں بندھ گيا جب دسيوں لاکھ کي تعداد ميں مومنين نے قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي کي امامت ميں نماز عيد الفطر شروع کي? تہران کي مرکزي نماز عيد تہران يونيورسٹي ميں ادا کي گئي ليکن يونيورسٹي کے اطراف کي سڑکوں پر بھي کئي کلوميٹر تک نمازيوں کي صفيں نظر آ رہي تھيں?
رمضان المبارک کے معنوي ثمرات کي حفاظت پر تاکيد
قائد انقلاب اسلامي نے نماز عيد کے بعد خطبہ عيد الفطر شروع کيا اور پہلے خطبے ميں عظيم الشان ملت ايران اور امت اسلاميہ کو عيد فطر کي دلي مبارکباد پيش کي اور ايک اہم نکتے کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ ماہ مبارک رمضان ميں جو معنوي ثمرات حاصل ہوئے ہيں اگر ان کي حفاظت کي کوشش کي جائے تو برکات و توفيقات الہي کے نزول کا سلسلہ پورے سال جاري رہے گا? قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ تقوا، قرآن سے انسيت، اللہ تعالي سے راز و نياز اور پاکيزگي نفس جيسے ماہ رمضان المبارک کے عظيم ثمرات کي حفاظت کي جائے تو شخصي اور سماجي زندگي امن و چين کا گہوارہ بن جائے گي اور معاشرے ميں مہر و محبت کے چشمے جاري ہو جائيں گے?
قائد انقلاب اسلامي نے شبہائے قدر کي عبادات، دعاؤں اور ديگر نوراني تقاريب ميں مختلف مزاج اور طرز فکر کے حامل نوجوانوں، مردوں اور عورتوں کي والہانہ شرکت کو اللہ تعالي کے لطف و کرم کا شاخسانہ قرار ديا اور فرمايا کہ ملک کي نوجوان نسل تقوے کي مشق کے ذريعے اور علم و معرفت و بصيرت کے زير سايہ صراط مستقيم پر گامزن ہے اور يہ حقيقت ملک اور امت اسلاميہ کے مستقبل کے لئے نيک شگون ہے?
يوم قدس کے جلوسوں ميں وسيع شرکت پر عوام کا شکريہ
قائد انقلاب اسلامي نے نماز عيد الفطر کے دوسرے خطبے ميں يوم قدس کے جلوسوں ميں عوام کي وسيع شرکت پر ان کا شکريہ ادا کيا اور فرمايا کہ عوام کي بصيرت اور بلند ہمتي عظيم نعمت خداوندي ہے جس کي قدر کي جاني چاہئے?
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے يوم قدس کے جلوسوں ميں دنيا بھر کي مسلم اقوام کي زبردست شرکت کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ علاقے کے مخصوص حالات کي وجہ سے بعض ديگر مسلم اقوام نے بھي يوم قدس کے "امتحان" ميں بڑھ چڑھ کر حصہ ليا اور اس سامراج مخالف مہم ميں اپني شراکت درج کرائي?
معروضي حالات کے پيش نظر ملک کي اہم ضرورتيں
قائد انقلاب اسلامي نے نماز عيد کے دوسرے خطبے ميں ملک کي موجودہ ضرورتوں کا ذکر کرتے ہوئے معاشرے کے مختلف طبقات کے درميان، عوام اور حکام کے درميان نيز حکام کے مابين آپسي اتحاد و ہمدلي کي ضروروت پر زور ديا اور اسے بہت بڑي اور بنيادي ضرورت قرار ديا? قائد انقلاب اسلامي نے مزيد فرمايا کہ علاقے ميں جاري تغيرات کي وجہ سے دنيا کي تاريخ کا بہت اہم باب لکھا جا رہا ہے، لہذا ان حساس حالات ميں عوام اور حکام کو چاہئے کہ پوري طرح ہوشيار رہيں اور اس فيصلہ کن اور تاريخي موڑ پر آپسي اختلافات اور کدورتوں کو ملت ايران اور اسلامي نظام کے فرائض پر عمل آوري کي راہ کي رکاوٹ نہ بننے ديں?
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرض شناسي اور سعي و کوشش کو ملک کي دوسري اہم ضرورت سے تعبير کيا اور زور ديکر کہا کہ ايران کو اقتصادي، سائنسي، سماجي اور سياسي سعي و کوشش کي ضرورت ہے، چنانچہ ہر ايک کو چاہئے کہ اپنے فريضے اور کام کے دائرے ميں اس بنيادي ضرورت کي تکميل کے لئے محنت کرے?
مجوزہ پارليماني انتخابات
قائد انقلاب اسلامي نے (فروري اور مارچ ميں پڑنے والے ايران کے شمسي کيلينڈر کے بارہويں مہينے) اسفند ميں مجوزہ پارليماني انتخابات کا حوالہ ديتے ہوئے انتخابات ميں کچھ چيلنجز کو فطري امر قرار ديا اور فرمايا کہ انتخابات عوامي شراکت کا آئينہ، ديني جمہوريت کا مظہر اور ملکي سلامتي کا سرچشمہ ہے لہذا يہ خيال رکھنا چاہئے کہ سلامتي کا يہ سرچشمہ نيشنل سيکورٹي کے لئے چيلنج ميں تبديل نہ ہو جائے?
قائد انقلاب اسلامي نے انتخابات کو غلط مقاصد کے لئے استعمال کرنے اور ملکي سلامتي پر ضرب لگانے کي دشمن طاقتوں کي کوششوں کے سلسلے ميں ايراني قوم کے عملي تجربے اور ان سے مکمل واقفيت کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ عوام ، حکام، سياسي کارکن اور اہل منبر حضرات جو عوام سے ہمکلام رہتے ہيں انتخابات کو نعمت الہي تصور کرتے ہوئے ان کي حفاظت کريں اور دشمنوں کي نقل و حرکت اور سيکورٹي کے لئے پيدا کي جانے والي مشکلات کي طرف سے پوري چوکسي برتيں?
ميدان عمل ميں عوام کي موجودگي کا کرشمہ
قائد انقلاب اسلامي نے عالم اسلام ميں حاليہ مہينوں کے دوران رونما ہونے والے عظيم واقعات کو ميدان عمل ميں عوام کي موجودگي کي علامت اور اسي کا نتيجہ قرار ديا اور فرمايا کہ تين عشرے قبل ايراني عوام نے قوموں کي عظمت و قوت کو ثابت کيا اور علاقائي و عالمي تاريخ ميں گہري تبديلي پيدا کر دي، آج علاقے کي دوسري قوميں ميدان ميں نکل پڑي ہيں اور اپني مہم سے مسدود راستوں کو کھول رہي ہيں?
قائد انقلاب اسلامي نے سواليہ انداز ميں کہا کہ کون سوچ سکتا تھا کہ علاقے ميں امريکہ اور صيہوني حکومت کے ايجنٹ تاش کے پتوں کي طرح بکھرتے چلے جائيں گے ليکن قوموں نے اپني طاقت اور نعرہ تکبير کے ذريعے ان بتوں کو ايک ايک کرکے توڑ ديا اور دکھا ديا کہ امت مسلمہ کے پاس کتني طاقت ہے؟
سامراج کي سازشوں کي طرف سے ہوشيار رہنے کي ضرورت
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظم سيد علي خامنہ اي نے علاقے کے تغيرات کو طويل سفر کي شروعات سے تعبير کيا اور مصر، ليبيا، تيونس اور يمن کے عوام اور ديگر اقوام کو تسلط پسند طاقتوں کي سازشوں اور موقعہ پرستي کي جانب سے خبردار کرتے ہوئے فرمايا کہ ايراني قوم کے اسلامي انقلاب کے وقت بھي سامراج نے اپنے مفادات کي حفاظت اور انقلاب کو سبوتاژ کرنے کي گوناگوں کوششيں کيں ليکن عوام کي بيداري اور عظيم الشان امام خميني رحمت اللہ عليہ کي پيغمبرانہ قيادت کے باعث سامراجي طاقتوں کے اہداف پورے نہيں ہو سکے لہذا علاقے کي ديگراقوام کو بھي حتمي فتح حاصل کرنے کے لئے اسي انداز کي ہوشياري و بيداري کي ضرورت ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے ليبيا کے انقلاب کو يرغمال بنانے کي کوششوں ميں مصروف طاقتوں کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ يہ طاقتيں اب تک تو ليبيا پر حکومت کرنے والے ظالم حکام کي ہم پيالہ و ہم نوالہ تھيں اور آج اس ملک کے انقلاب کي ذمہ دار بننےکي کوشش کرنے لگي ہيں لہذا ليبيا کےعوام کو چاہئے کہ سامراجي طاقتوں کي طرف سے بہت محتاط رہيں?
بحرين کے تشويش ناک حالات
قائد انقلاب اسلامي نے بحرين کي صورت حال پر گہري تشويش ظاہر کرتے ہوئے فرمايا کہ اس ملک کے مظلوم عوام پر مظالم ڈھائے جا رہے ہيں اور وعدوں پر عمل نہيں ہو رہا ہے? قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اللہ کے لئے شروع کي جانے والي مہم کي فتح يقيني ہے، يہ سنت الہي ہے جو ہر جگہ صحيح ثابت ہوتي ہے?
صوماليہ کے قحط زدہ عوام کي امداد کي ضرورت
قائد انقلاب اسلامي نے نماز عيد الفطرکے خطبے ميں عوام اور حکام کو صوماليہ کے قحط زدہ عوام کي مدد جاري رکھنے کي دعوت دي? آپ نے صوماليہ کي صورت حال کو دردناک قرار ديا اور امداد دينے ميں عوام کي بھرپور دلچسپي کا شکريہ ادا کرتے ہوئے فرمايا کہ عوام اور حکام کو چاہئے کہ صوماليہ کے قحط زدہ عوام کي مدد کے لئے حتي المقدور کوششيں جاري رکھيں?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے