01 September 2011 - 11:40
خبر کا کوڈ: 3189
فونت
آيت‌الله سبحاني :
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت‌الله سبحاني نے اس بيان کے ساتھ کہ حکومت اسلامي ايران پر اقتصادي پابندي شيطاني فکر کا نتيجہ ہے کہا : ھر زمانہ کے مشرکين جب بھي مسلمانوں کو محدود کرنا چاہا تو اقتصادي پابندي کي سازش کا استعمال کيا ?
آيت‌الله جعفر سبحاني

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق آيت‌الله جعفر سبحاني مرجع تقليد نے مدرسہ حجتيہ قم ايران کے مسجد ميں تفسير قرا?ن کريم کے درس ميں توسل کے شرط بيان کرتے ہوئے متوسل عليہ کے زندہ ہونے کو ثابت کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے منسلک ہونے کو بيان کيا ?

انہوں نے پيغمبر اکرم ‌(ص) سے دعا کي درخواست کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : پيغمبر اکرم زندہ اور حاضر ہيں مختلف طريقہ سے ان کے زندہ ہونے کو ثابت کيا جا سکتا ہے ، پيغمبر (ص) اس وقت دنيوي حيات نہي رکھتے ليکن وہ برزخي حيات رکھتے ہيں کہ جو حيات، دنيوي حيات سے اھم ہے ?

حضرت آيت‌الله سبحاني نے اس ا?يہ «وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ» کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : شہيد زندہ ہيں ، ان کي حيات برزخي ہے اور وہ رزق بھي حاصل کر رہے ہيں کيا ايسا ہو سکتا ہے کہ شہدا زندہ ہوں اور « نبي شہدا» زندہ نہ ہوں ?

انہوں نے اس بيان کے ساتھ کہ اگر شہدا کا زندہ ہونا ايک قسم کي فضيلت و کرامت ہے تو يہ کيسے ممکن ہے کہ خداي متعال شہدا کو يہ کرامت عطا کرے اور شہدا کے نبي جنہوں نے ان کي تربيت کي ہے ان کو عطا نہ کرے ، يہ قابل قبول نہي ہے ?

حوزہ علميہ قم ميں فقہ کے درس خارج کے استاد نے اس اشارہ کے ساتھ کہ مؤمن ايک طرح سے زندہ ہيں بيان کيا : سب مسلمان واجب يا مستحب نماز ميں پيغمبر اکرم (ص) پر سلام بھيجتے ہيں اور کہتے ہيں «السلام عليک ايهاالنبي و رحمة الله و برکاته» اگر پيغمبر اکرم زندہ نہ ہوں تو اس جملہ کا نماز ميں استعمال بے معني ہے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬