قائد انقلاب اسلامي :

رسا نيوز ايجنسي کا قائد انقلاب اسلامي خبر رساں سائيٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے ماہرين کي کونسل (مجلس خبرگان) کے ارکان سے ملاقات ميں اسلامي فقہ پر مبني سياسي نظام کي تشکيل کے سلسلے ميں امام خميني رضوان اللہ تعالي عليہ کے بے مثال تدريجي اقدام پر روشني ڈالي اور اسلامي نظام کے ظاہري پيرائے کي حفاظت اور بعض مادي و معنوي اہداف کي تکميل کے درميان پائے جانے والے چيلنج کا جائزہ ليا?
قائد انقلاب اسلامي نے "ولايت مطلقہ فقيہ" کے صحيح مفہوم کي تشريح کي اور اسلامي نظام کي حرکت کي اصلاح اور تکميل کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے فرمايا کہ علاقے ميں بہت اہم واقعات رونما ہو رہے ہيں لہذا مسلمان قوموں کے سامنے ديني جمہوريت کے مفہوم کي صحيح اور دقيق تصوير پيش کرکے ان تغيرات کے مستقبل کے سلسلے ميں موجود خلاء کو پر کرنا چاہئے?
قائد انقلاب اسلامي نے مکتب تشيع ميں سياسي فقہ کي طويل تاريخ کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ اس طويل تاريخ کے باوجود اسلامي فقہ کي اساس پر نظام حکومت کي تشکيل عظيم الشان امام خميني رحمت اللہ عليہ سے قبل تک کہيں نظر نہيں آتي، اس عظيم ہستي نے پہلي دفعہ ديني جمہوريت اور ولايت فقيہ پر استوار سياسي نظام کا فکري اور عملي نمونہ پيش کيا اور اسے وجود بخشا?
قائد انقلاب اسلامي نے سياسي نظام کي تشکيل ميں امام خميني رحمت اللہ عليہ کے عديم المثال اور تاريخ ساز اقدام کي اہميت کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ بلا شبہ اس نظام کے تمام مادي و معنوي اہداف کي تکميل کے لئے فطري طور پر خاصا وقت درکار ہے، يہي وجہ ہے کہ کوتاہ اور درمياني مدت ميں بعض ذہنوں ميں يہ خيال پيدا ہونے لگے کہ نظام کے اصولوں اور بنيادوں کي حفاظت و پابندي ترقي اور اہداف کي تکميل کي راہ کي رکاوٹ ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے اس اہم چيلنج کے سلسلے ميں صحيح نقطہ نگاہ پيش کرتے ہوئے شديد دباؤ اور دشواريوں کے موقعے پر امام خميني رحمت اللہ کے ہاں نظر آنے والے باعظم صبر و تحمل کا ذکر کيا اور فرمايا کہ امام (خميني رحمت اللہ عليہ) نے کبھي بھي داخلي يا بيروني مسائل ميں اپنے اصولوں اور بنيادوں پر کوئي سمجھوتا نہيں کيا بلکہ اہداف کے حصول کي مربوط مساعي کے ذريعے نظام کي شناخت کے تئيں اپني وفاداري کا ثبوت پيش کيا?
قائد انقلاب اسلامي نے اس چيلنج کے سلسلے ميں يہ مشورہ ديا کہ نظام کي شناخت کي حفاظت کے ساتھ ساتھ مادي و روحاني اہداف کے حصول کي کوشش کرنا چاہئے اور اس حقيقت کو ايک حتمي اصول سمجھنا چاہئے کہ نظام کے اصولوں کي حفاظت اور ملک کي ترقي و پيشرفت ميں آپسي تضاد اور ٹکراؤ نہيں ہے لہذا بعض مشکلات کي خاطر اصولوں پر سمجھوتا يا اصولوں کي پابندي کي کمترين سطح پر اکتفاء نہيں کرنا چاہئے?
قائد انقلاب اسلامي نے نظام کي شناخت کي حفاظت کے ساتھ ساتھ مادي، علمي، ثقافتي، اقتصادي، سياسي اور سماجي اہداف و مقاصد کي تکميل کو بہت پيچيدہ اور دشوار ليکن ساتھ ہي انتہائي اہم عمل قرار ديا?
آپ نے فرمايا کہ اصولوں کي پابندي کے ساتھ ملک کو حاصل ہونے والي ترقي و پيشرفت کا ابتدائے انقلاب کے زمانے سے کوئي موازنہ نہيں ہے اور يہ حقيقت ثابت کرتي ہے کہ معاشرے کا ارتقاء اصولوں اور اسلامي نظام کي بنيادي شناخت کي حفاظت کے ساتھ بھي ممکن ہے اور يہي نہيں بلکہ نصرت خداوندي بھي اسلامي اصولوں کي پابندي کي صورت ميں قوم اور ملک کے شامل حال رہے گي?
قائد انقلاب اسلامي نے ماہرين کي کونسل سے خطاب ميں اسلامي نظام کي حرکت کي مسلسل تصحيح اور تکميل کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے نطام کي تعمير کو يکبارگي مکمل ہونے کے بجائے طويل مدت تک جاري رہنے والا عمل قرار ديا?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ حرکت کي سمت کي اصلاح اور تکميل نظام کي تعمير کا جز ہے لہذا مسلسل جائزہ ليتے ہوئے غلطيوں کو دور اور نقائص کا ازالہ کرتے رہنا چاہئے?
قائد انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب ميں "ولايت مطلقہ فقيہ" کے موضوع کو نظام کي تعمير اور حرکت کي اصلاح کي بحث سے مربوط قرار ديا اور فرمايا کہ "اطلاق" کے مفہوم کا اہم ترين پہلو پہلے ہمارے آئين ميں نہيں تھا بلکہ امام (خميني رحمت اللہ عليہ) نے ولايت فقيہ کي اصطلاح ميں اس کو جوڑا اس کا تعلق اسي مسئلے سے ہے?
آپ نے فرمايا کہ ولايت مطلقہ فقيہ يعني ولايت امر مسلمين کے اندر لچک کا موجود ہونا? اس کا مطلب يہ ہے کہ وہ تمام پاليسي ساز اور اہم فيصلے کرنے والے ادارے جن ميں ولايت امر مسلمين کا عہدہ سر فہرست ہے دائمي طور پر خود کو زيادہ بہتر اور کامل تر بنانے کي کوشش کرتے رہيں، خود کو مسلسل تبديل کرتے رہيں اور نظام کي تکميل کے ذريعے ملک کو آگے لے جانے کي کوشش کريں?
قائد انقلاب اسلامي نے ولايت مطلقہ فقيہ کے سلسلے ميں دشمنوں کے تصور ميں پائے جانے والے تضاد کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ وہ کہتے ہيں کہ ولايت مطلقہ کا مطلب يہ ہے کہ ملک فقيہ عادل کي خواہشات کے مطابق حرکت کرے جبکہ ايسا فقيہ جو عادل ہے کبھي بھي خواہشات کے پيچھے نہيں جاتا?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ مطلقہ سے مراد يہ ہے کہ نظام کے اصلي ذمہ دار کے اندر ايسي لچک پائي جاتي ہے کہ جب بھي ضروري ہو رخ کي اصلاح اور تصحيح کي جا سکتي ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے ولايت فقيہ کي بحث ميں لچک کے مفہوم کے سلسلے ميں بھي الگ الگ خيالات کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ اس سلسلے ميں سب سے خطرناک تصور جس سے اجتناب کرنے کي ضرورت ہے لچک کو انحراف يا بيروني دباؤ کے سامنے جھک جانے کا تصور ہے?
آپ نے فرمايا کہ ايران اور اسلام کے دشمنوں کے سياسي اور تشہيراتي دباؤ کي خاطر کسي بھي مسئلے ميں اصولوں پر سمجھوتا اور مغرب کي مرضي کے مطابق عمل نہيں کرنا چاہئے کيونکہ يہ لچک نہيں بلکہ انحراف ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے لچک کا صحيح مفہوم بيان کرتے ہوئے مختلف سياسي، اقتصادي، سماجي اور ديگر شعبوں کے مسائل کا حل پيش کئے جانے کا ذکر کيا اور فرمايا کہ مثال کے طور پر اسلامي بينکنگ نظام يا ديگر امور کے سلسلے ميں نئے نئے مسائل پيدا ہوتے ہيں جن کا حل پيش کرنا فقہ کي ذمہ داري ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب ميں امام خميني رضوان اللہ تعالي عليہ کے ذريعے تشکيل پانے والے نظام کے اہم ترين اثرات کا ذکر کرتے ہوئے حاليہ مہينوں ميں مصر، تيونس، ليبيا اور يمن ميں پيش آنے والے واقعات کا ذکر کيا اور فرمايا کہ امريکہ اور مغرب پر منحصر ڈکٹيٹر ايک ايک کرکے سرنگوں ہو رہے ہيں اور قوموں کے مستقبل کے سلسلے ميں گوناگوں احتمالات پيدا ہو رہے ہيں لہذا ان احتمالات پر گہري نظر رکھنے کي ضرورت ہے? قائد انقلاب اسلامي کے مطابق ايک قوي احتمال علاقے کے امور کے ديني ہستيوں کے ہاتھوں ميں جانے کا احتمال ہے تاہم آپ نے يہ بھي فرمايا کہ ان ممالک ميں سابقہ آمرانہ نظاموں سے وابستہ عناصر کے نئے لباس ميں سامنے آنے اور جمہوريت و آزادي کي آڑ ميں مغرب سے وابستہ نظاموں کي تشکيل کے خطرے کا بھي احتمال پايا جاتا ہے?
آپ نے فرمايا کہ ان پيچيدہ حالات ميں ديني جمہوريت کے نظريئے کو متعارف کراکے علاقے کي قوموں کي مدد کي جا سکتي ہے اور امام خميني رضوان اللہ تعالي عليہ کي يادگار اور ان سے ملنے والے اس تحفے کے ذريعے علاقے کي قوموں کي مشکلات کو رفع اور ان کے مستقبل کو روشن کرکے دشمنوں کو موجودہ خلاء کا فائدہ اٹھانے سے روکا جا سکتا ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب ميں اس سال کے ماہ مبارک رمضان کو گزشتہ برسوں کے ماہ رمضان کي نسبت ايران کے عوام اور اسلامي نظام کے لئے زيادہ بابرکت قرار ديا? آپ نے فرمايا کہ نوجوانوں، بچوں اور ايران کے ديندار معاشرے کے ديگر طبقات کي تلاوت کلام پاک کي محفلوں اور دعا و مناجات کي نشستوں ميں شوق آفريں شرکت، يوم قدس کي ريليوں ميں آگاہانہ اور وفادارانہ سياسي موجودگي، عيد سعيد فطر کے دن قوم پر طاري خضوع و خشوع کي حالت يہ سب کچھ لطف و رحمت الہي کي نشانياں ہيں? قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ فضل الہي کي يہ بارش اسلامي اصولوں پر عوام کے گہرے ايمان و اعتقاد اور اخلاص عمل کے علاوہ کسي اور جذبے کا نتيجہ نہيں ہو سکتي?
قائد انقلاب اسلامي نے قرآني آيات کي روشني ميں اسلامي نظام کے لئے مومنين کي نصرت کو نصرت الہي کا آئينہ قرار ديا اور فرمايا کہ عوام کي مدد و اعانت اور سے اسلامي نظام کے لئے عظيم کارناموں کي انجام دہي کي راہ ہموار ہوتي ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے نوجوانوں کو ورغلانے کے لئے دشمنوں کي جانب سے استعمال ہونے والے گوناگوں حربوں کا ذکر کيا اور فرمايا کہ ان تمام باتوں کو باوجود توفيق الہي سے عوام ايمان راسخ سے آراستہ ہيں اور روحاني تقاريب ميں نوجوانوں کا منفرد انداز ثابت کرتا ہے کہ نوجوان نسل کے دل حب الہي سے معمور ہيں يہي وجہ ہے کہ نصرت مومنين اور نصرت پروردگار کا سلسلہ جاري ہے اور جاري رہے گا?
اس موقع پر قائد انقلاب اسلامي کے خطاب سے قبل مجلس خبرگان کے سربراہ آيت اللہ مہدوي کني نے اس کونسل کے اجلاس کي تفصيلات بيان کيں? انہوں نے کہا کہ دو روزہ اجلاس ميں مقررين نے ثقافتي، سياسي، اقتصادي اور سماجي موضوعات پر بہت اہم نکات بيان کئے جس کا سرچشمہ انقلاب اور ملک کے لئے ان کے اندر پايا جانے والا گہرا جذبہ ہمدردي ہے?
کونسل کے سينيئر رکن آيت اللہ ہاشمي شاہرودي نے بھي ايک رپورٹ پيش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کي جانب سے منتخب ہونے والے ماہرين نے اجلاس کے اختتامي اعلاميئے ميں اتحاد کي حفاظت، پارليماني انتخابات ميں پرشکوہ شرکت، دشمن اور فتنہ پرور حلقوں کي سازشوں پر گہري نظر اور ملک کے اندر کشيدگي پيدا کرنے والے مسائل سے پرہيز کي ضرورت پر زور ديا?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے