12 September 2011 - 12:25
خبر کا کوڈ: 3204
فونت
رسا نيوز ايجنسي ـ اسلامي بيداري کے موضوع پر اسلامي جمہوريہ ايران ميں دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کيا جا رہا ہے?
اسلامي بيداري کے موضوع پر دو روزہ عالمي کانفرنس

رسا نيوز ايجنسي کا قائد انقلاب اسلامي خبر رساں سائيٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق اسلامي بيداري کے موضوع پر اسلامي جمہوريہ ايران ميں دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کيا جا رہا ہے?

گيارہ اور بارہ ستمبر کو منعقد ہونے والي کانفرنس کے سلسلے ميں قائد انقلاب اسلامي کے غير ملکي امور کے مشير اعلي اور اسلامي بيداري کانفرنس کے سکريٹري جنرل ڈاکٹر علي اکبر ولايتي نے پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ايران کے دانشوروں کي جانب سے پيش کي جانے والي تجاويز کي بنياد پر اسلامي بيداري کے موضوع پر ايک کانفرنس کا انعقاد کيا جا رہا ہے جس ميں عالم اسلام کے دانشور شرکت کر رہے ہيں? انہوں نے بتايا کہ کانفرنس ميں عالم اسلام ميں پھيلي اسلامي بيداري کي لہر کے سلسلے ميں تبادلہ خيال کيا جائے گا?

ڈاکٹر ولايتي نے کہا کہ کانفرنس ميں شرکت کرنے والے دانشور اسلامي بيداري سے عالمي سطح پر بالعموم اور عالم اسلام پر بالخصوص مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ ليں گے?

انہوں نے بتايا کہ کانفرنس ميں اسي ممالک کے پانچ سو سے زائد مندوبين شرکت کر رہے ہيں?

ڈاکٹر علي اکبر ولايتي نے بتايا کہ کانفرنس کے موقع پر پانچ خصوصي سيشن ہوں گے، ايک سيشن ميں اسلامي بيداري کي تاريخ اور محرکات کا جائزہ ليا جائے گا، دوسرے سيشن ميں اسلامي بيداري ميں اہم رول ادا کرنے والي شخصيات پر روشني ڈالي جائے گي? انہوں نے بتايا کہ اس کے علاوہ اسلامي بيداري کے اہداف، نتائج اور در پيش مسائل کا بھي جائزہ ليا جائے گا?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬