قائد انقلاب اسلامي :

رسا نيوز ايجنسي کا قائد انقلاب اسلامي خبر رساں سائيٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا کہ عالم اسلام کي سطح پر جاري عظيم اسلامي تحريکيں بنيادي تبديلي اور اسلام کي حکمراني کا پيش خيمہ ہيں اور اہل بيت عليہم السلام کے پيروکاروں کا موقف ان عظيم اسلامي تحريکوں کي حمايت کرنا ہے?
منگل کو بين الاقوامي اہل بيت عليہم السلام کونسل کے پانچويں اجلاس ميں شرکت کرنے والے علماء، دانشوروں اور اہم شخصيات نيز مختلف ممالک ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے کلچرل ہاؤس کے کارکنوں سے ملاقات ميں قائد انقلاب اسلامي نے اہل بيت عليہم السلام کے پيروکاروں کے اندر پائي جانے والي عظيم صلاحيتوں پر روشني ڈالي اور عالم تشيع اور مسلم امہ کو در پيش خطرات کا جائزہ ليا?
شمال مشرقي شہر مشہد مقدس ميں فرزند رسول حضرت امام علي رضا عليہ السلام کے روضہ اقدس کے "آئينہ ہال" ميں حاضرين سے خطاب کرتے ہوئے قائد انقلاب اسلامي نے مکتب اہل بيت پيغمبر عليہم السلام کي خصوصيات اور عظيم صلاحيتوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ اسلام اور قرآن کي بنياد پر نظام حکومت تشکيل دينے ميں کامياب ہونے والي پہلي قوم اور پہلا ملک اہل بيت عليہم السلام کا پيروکار ملک ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ آج اسلامي ممالک کے نوجوان اپنے خوابوں کي تعبير حاصل کرنے کے لئے مادہ پرست مکاتب فکر کو چھوڑ کر اسلامي تعليمات کي پناہ ميں آ رہے ہيں اور يہ قابل فخر تبديلي عظيم الشان ملت ايران کي مہم کي برکت سے رونما ہوئي ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے مصر، تيونس، ليبيا، بحرين اور يمن ميں آنے والے حاليہ انقلابات کو الطاف الہي سے تعبير کيا اور فرمايا کہ ہمارا موقف ان تحريکوں کي حمايت کرنا اور انہيں تقويت پہنچانا ہے اور ہماري دعا ہے کہ يہ اسلامي تحريکيں اصلي دشمنوں يعني صيہونيوں اور امريکہ کي ريشہ دوانيوں کے خاتمے پر منتج ہوں?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ ان خوبيوں اور صلاحيتوں کے ساتھ ساتھ ہميں خطرات اور انديشوں کي طرف سے بھي ہوشيار رہنا چاہئے جن ميں ايک اہم خطرہ مختلف اسلامي مکاتب فکر اور خاص طور پر اہل تشيع اور اہل سنت کے درميان اختلاف ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ خاص بين الاقوامي سياسي منصوبوں کے تحت شيعہ سني اختلافات کي آگ بھڑکائي جاتي ہے اور استکباري طاقتيں اسلاموفوبيا پھيلانے کے ساتھ ہي اہل تشيع کو بھي ايک خطرے کے طور پر پيش کرنے کي کوشش کرتي ہيں لہذا ان مذموم کوششوں کے سلسلے ميں بہت محتاط رہنے کي ضرورت ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے امت اسلاميہ کے باہمي اتحاد پر اہل بيت عليہم السلام کے پيروکاروں کے گہرے ايقان و اعتقاد کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے فرمايا کہ امت اسلاميہ اور خصوصا اہل تشيع کي سعادت و خوش بختي امت اسلاميہ کے اتحاد کے زير سايہ ہي ممکن ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے انساني ضرورتوں کي تکميل ميں مادہ پرست مکاتب فکر کي ناکامي کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ عصري تقاضوں کے مطابق ديني معارف منجملہ اہل بيت عليہم السلام کي تعليمات کو مسلمانوں اور غير مسلم معاشروں کے سامنے پيش کرنا چاہئے?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ عالم اسلام ميں جاري موجودہ تغيرات روشن مستقبل کي نويد ہے اور اس تابناک مستقبل اور عظيم تبديلي کے آثار بالکل نماياں ہو چکے ہيں?
اس اجلاس ميں قائد انقلاب اسلامي کے خطاب سے قبل حزب اللہ لبنان کے نائب سکريٹري جنرل شيخ نعيم قاسم، بحرين کے دانشور شيخ حسن سلطان، افغانستان کے حجت الاسلام والمسلمين اکبري، عراق کي بر سر اقتدار جماعت سپريم اسلامي کونسل کے سربراہ سيد عمار حکيم، سعودي عرب کے عالم دين حجت الاسلام و المسلمين شيخ العمري اور امريکہ سے آنے والي محترمہ ہاجر حسيني نے علاقے کے ملکوں ميں رونما ہونے والے تغيرات، اسلامي بيداري اور دنيا ميں اسلام کے روز افزوں پھيلاؤ کا جائزہ ليا اور امت اسلاميہ کے دشمنوں کي جانب سے ہوشيار رہنے اور عالم اسلام کے اندر اتحاد کو پہلے سے زيادہ مضبوط بنانے کي ضرورت پر زور ديا?
اجلاس ميں بين الاقوامي اہل بيت عليہم السلام کونسل کے سکريٹري جنرل حجت الاسلام و المسلمين اختري نے کونسل کے پانچويں اجلاس کي رپورٹ پيش کي جس ميں دنيا کے ايک سو دس ممالک سے تشريف لانے والے پانچ سو سے زائد دانشوروں اور اہم شخصيات نے شرکت کي?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے