17 September 2011 - 14:49
خبر کا کوڈ: 3219
فونت
مجلس وحدت مسلمين اجلاس ميں؛
رسا نيوز ايجنسي ـ مجلس وحدت مسلمين پاکستان صوبہ سندھ کراچي ميں ضلعي سيکريٹري جنرل ايم ڈبليو ايم ملير کي زير صدارت اجلاس منعقد ہوا?
غير اسلامي افکار و فرقہ واريت کے خاتمہ کا عہد

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمين پاکستان صوبہ سندھ کراچي ميں ضلعي سيکريٹري جنرل ايم ڈبليو ايم ملير جناب سيد سجاد اکبر زيدي صاحب کي زير صدارت ايک اجلاس منعقد ہوا?

اجلاس ميں ضلع بھر کے تمام يونٹس، آرگنائزنگ کميٹيز، رابطہ کميٹيز کے ذمہ داران کے علاوہ اراکين ضلعي کابينہ اور خصوصي طور پر ڈويژنل اراکين کابينہ نے شرکت کي?

اجلاس سے جناب سيد ممتاز حسين رضوي صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا : پاکستان ميں ملت تشيع کي پستي اور زوال کا بنيادي سبب غدير، عاشوراء اور انتظار فرج سے دوري کا نتيجہ ہے?

انہوں نے کہا : فلسف? غدير و پيغام عاشوراء اور فلسف? نہضت انتظار ميں وہ راز پنہاں ہے کہ جس سے آگاہي کے سبب تشيع نے ايران سے عالمي استعمار امريکہ و اسرائيل کو ذليل و خوار کر کے نکالا اور ايک ايسا اسلامي انقلاب برپا کيا کہ آج اس کے اثرات ہم پوري دنيا ميں ديکھ رہے ہيں کہ کس طرح دنيا کي مظلوم اقوام انقلاب امام حسين کے پرتو انقلاب اسلامي ايران سے سبق حاصل کر کے دنيا ميں عالمي استعمار کو ذليل کر رہے ہيں اور انکے منحوس پنجے سے نکلنے کي جدو جہد ميں مصروف ہيں?

انہوں نے وضاحت کي : اسي فلسف? غدير سے آگاہي، پيغام عاشوراء پر عمل پيرا ہونا اور تعجيل ظہور امام عج کے جدوجہد ہي وہ اسباب ہيں کہ جس کے باعث تشيع نے لبنان سے استعمار خصوصاََ يزيد وقت اسرائيل کو نکال باہر کيا اور اس کے ناقابل شکست ہونے کے غرور کو خاک ميں ملاتے ہوئے اس دنيا کے سامنے ايسي رسوا کن شکست فاش سے دوچار کيا کہ اس سے سبق حاصل کرتے ہوئے غزہ کے مظلوم اور پسے ہوئے مسلمانوں نے بھي تحريک مزاحمت حماس کي قيادت ميں اس کو ايسي زک پہنچائي کہ جس کا درد اب بھي محسوس کررہا ہے ?

حسين رضوي نے بيان کيا : اب ہم عراق سے بھي جلد امريکہ کي صورت ميں عالمي استعمار کے مکمل فرار کو ديکھ رہے ہيں کہ جہاں تشيع کا سورج بہت تيزي سے طلوع ہوتے ہوئے ظلمت کي تاريکي کا خاتمہ کر رہا ہے? آج ضرور اس بات کي ہے کہ ملت تشيع پاکستان بھي فلسف? غدير و پيغام عاشوراء سے آگاہي، ان پيغامات پر عمل پيرا ہوتے ہوئے فلسف? نہضت انتظارکے تحت جدو جہد کرے تا کہ سربلندي و سرفرازي حاصل کر سکے اور مملکت خداد پاکستان کو مضبوط بناتے ہوئے يہاں سے بھي عالمي استعمار کو نکال باہر کرے اور ملک دشمن استعماري ايجنٹوں کوشکست سے دوچار کرے?

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعي سيکريٹري جنرل ايم ڈبليو ايم ملير جناب سيد سجاد اکبر زيدي صاحب نے کہا : ہميں اپنے آپ کو خود سازي کے عمل سے گزارتے ہوئے الہ?ي معاشرہ سازي کے لئے اپني کوششوں کو بہت تيز کرنا ہوگا کيونکہ ايک طرف تو عالمي استعمار پاکستاني معاشرہ ميں فحاشي، غير اسلامي افکار، لبرل ازم اور سيکولر ازم کو پھيلانے ميں مصروف ہے اور دوسري طرف موجودہ ايجنٹوں کے ذريعے پاکستان ميں فرقہ واريت کو ہوا دے رہا ہے تا کہ پاکستاني عوام کي نظريں اپني ناپاک سازشوں سے ہٹا سکے اور انہيں مذہب سے بدظن کر سکے?

اس کے علاوہ انہوں نے کہا : آج ملت تشيع پاکستان کو آگے بڑھ کر پاکستان کو موجودہ بحران سے نکالنے کيلئے ، اتحاد بين المسلين کو فروغ ديتے ہوئے استعمار اور اسکے مقامي ايجنٹوں کي فرقہ واريت پھيلانے کي سازش کو ناکام بنانے کيلئے پہلے سے زيادہ اہم کردار ادا کرنا ہوگا اور انہيں مقاصد کے حصول اور ملت تشيع پاکستان کے سياسي مقاصد کے حصول کے لئے مجلس وحدت مسلمين پاکستان جدوجہد ميں مصروف عمل ہے اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہيں جب سني شيعہ مسلمان مل کے استعمار کي فروغِ غير اسلامي افکار اور فرقہ واريت کي سازشوں کا خاتمہ کر ديں گے?

آخر ميں مولانا جاويد علي جعفري اور مولانا فدا علي مفکري نے دعائيہ کلمات اور دعائے سلامتي امام زمانہ سے اجلاس کا اختتام کيا?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬