21 September 2011 - 18:59
خبر کا کوڈ: 3238
فونت
مجلس وحدت مسلمين پاکستان ؛
رسا نيوز ايجنسي ـ مجلس وحدت مسلمين پنجاب کے ڈپٹي سيکرٹري نے کوئٹہ پوليس کي جانب سے ، سانحہ القدس ريلي کے دوران زخمي ہونے والے افراد کي گرفتاري کي پرزور مذمت کرتے ہوئے ان کو في الفور رہا کرنے کا مطالبہ کيا?
القدس ريلي کے دوران زخمي ہونے والے افراد کي گرفتاري شرمناک ہے

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمين پنجاب کے ڈپٹي سيکرٹري جنرل اصغر عسکري نے کہا ہے کہ کوئٹہ پوليس کي جانب سے ، سانحہ القدس ريلي کے دوران زخمي ہونے والے افراد کي گرفتاري افوسناک ہے ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان اس کي پرزور مذمت کرتي ہے اور مطالبہ کرتي ہے کہ انہيں في الفور رہا کيا جائي?

ايم ڈبليو ايم کے مرکزي دفتر سے جاري ہونے والي ايک پريس ريليز ميں انہوں نے کہا : پوليس کي جانب سے دہشت گردوں کي بجائے دہشت گردي سے متاثرہ افراد کي گرفتاري سے پوري پاکستاني قوم بالخصوص بلوچستان کے مکينوں ميں زبردست بے چيني پائي جاتي ہے ، يوں محسوس ہوتا ہے کہ کوئٹہ پوليس ايک سوچي سمجھي سازش کے تحت بے گناہ افراد کو گرفتار کر کے دہشت گردوں اور قانون شکن عناصر کو ريليف دينا چاہتي ہے ?

اصغر عسکري نے کہا : گرفتار کيے جانے والے افراد کو في الفور رہا کيا جائے بصورت ديگر مجلس وحدت مسلمين کي جانب سے احتجاج کا لا متناہي سلسلہ شروع ہو جائے گا اور حالات کي خرابي کي تمام تر ذمہ داري حکومت بلوچستان پر عائد ہو گي ?

مجلس وحدت مسلمين پنجاب کے ڈپٹي سيکرٹري نے کہا : اس وقت جب ہمارا ملک سيلاب کي تباہ کاريوں اور ڈينگو وائرس کي لپيٹ ميں ہے ، کسي ہنگامہ آرائي کا متحمل نہيں ہو سکتا ، پوليس بے گناہ افراد کو گرفتار کر کے قوم کے جذبات سے کھيل رہي ہے ، اسے اپنے رويہ ميں تبديلي لاني ہو گي ?
انہوں نے مطالبہ کيا کہ سانحہ القدس ريلي ميں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا سے دوچار کيا جائے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬