21 September 2011 - 19:16
خبر کا کوڈ: 3239
فونت
رسا نيوز ايجنسي ـ مجلس وحدت مسلمين پاکستان کا ہنگامي اجلاس ايم ڈبليو ايم کے مرکزي دفتر اسلام آباد ميں منعقد ہوا ?
اسلام آباد ميں مجلس وحدت مسلمين پاکستان کا اجلاس

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمين پاکستان کا ہنگامي اجلاس ايم ڈبليو ايم کے مرکزي دفتر اسلام آباد ميں منعقد ہوا جس ميں ايم ڈبليو ايم کي شوري? عالي کے رکن محمد اقبال بہشتي، شعبہ امور جوانان کے سيکرٹري اعجاز بہشتي ، شعبہ فلاح و بہبود کے سيکرٹري نثار فيضي ، ايم ڈبليو ايم پنجاب کے ڈپٹي سيکرٹري اصغر عسکري اور ايم ڈبليو ايم اسلام آباد کے ضلعي سيکرٹري جنرل فخرعلوي سميت ديگر عہدداروں نے شرکت کي?

اس اجلاس ميں مستونگ کے علاقہ لک پاس ميں زائرين کي بس پر سفاک دہشت گردوں کي فائرنگ پر شديد غم و غصے کا اظہار کيا گيا اور دہشت گردي کي اس سنگين واردات ميں 26 افراد کي شہادت کو قومي سانحہ قرار ديا گيا ?

رپورٹ ميں بيان کيا گيا ہے : اجلاس ميں اس سانحہ عظيم پر مجلس وحدت مسلمين پاکستان کي جانب سے ملک بھر ميں تين روزہ سوگ منانے کا اعلان کيا گيا ?

اجلاس ميں بتايا گيا : کوئٹہ تفتان روڈ پر زائرين کي گاڑيوں پر فائرنگ کا يہ پہلا واقعہ نہيں ، اس سے قبل ايسے لاتعداد واقعات رونما ہو چکے ہيں اور آج تک کسي ايک قاتل کو بھي گرفتار نہيں کيا جو بلوچستان حکومت کي نااہلي اور بے حسي کا بين ثبوت ہے?

اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے مجلس وحدت مسلمين پنجاب کے ڈپٹي سيکرٹري جنرل اصغر عسکري نے کہا : حکومت بلوچستان خود دہشت گردوں کي پشت پناہي کر رہي ہے ، اور علاقہ ميں امن و امان کے قيام ميں مخلص نہيں ، دہشت گرد زائرين کو گاڑي سے اتار کر فرداً فرداً گوليوں کا نشانہ بنا نے کے بعد اسي علاقہ ميں موجود رہے اور شہداء کي ميتيں اٹھانے والوں پر دوبارہ فائرنگ کي جس کے نتيجہ ميں تين اور افراد شہيد ہو گئے?

اگر دہشت گردي کي واردات کے فوراً بعد قانوں نافذ کرنے والے ادارے حرکت ميں آ جاتے تو دہشت گردوں کو دوبارہ فائرنگ کرنے کي جرات نہ ہو تي ?

انہوں نے کہا : دہشت گردي کي اس واردات کے بعد پاکستاني عوام کے صبر کا پيمانہ لبريز ہو چکا ہے اگرحکومت بلوچستان دہشت گردوں کو گرفتار نہيں کر سکتي تو اسے اپني ناکامي کے اعتراف ميں اقتدار سے الگ ہو جانا چاہيے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬