سيد ساجد علي نقوي :

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے سندھ ميں حاليہ طوفاني بارشوں اور سيلاب کے نتيجے ميں بڑے پيمانے پر ہونے والي جاني و مالي نقصانات اور پنجاب کے مختلف علاقوں بالخصوص لاہور ميں ڈينگو وائرس کے مريضوں ميں روز بروز پريشان کن اضافے پر گہري تشويش اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے صورت حال کي بہتري اور متاثرين کے لئے فوري ريليف فراہم کرنے کي ضرورت پر زور ديا ہے اور صوبہ سندھ بالخصوص ضلع بدين ميں سيلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امدادي اشياء اور ادويات کي فراہمي کے لئے اہل خير سے خاص طور پر اپيل کي ہے ?
امدادي کاروائيوں ميں مصروف شيعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صوبائي عہديداروں اور کارکنوں سے ٹيلي فون سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوي نے مزيد کہا : قدرتي آفت اور مشکل کي اس گھڑي ميں پورے ملک کے عوام متاثرہ خاندانوں کے دکھ ميں برابر کے شريک ہيں اور آزمائش ميں صبر و ہمت سے کام لينے کي ضرورت ہے? صوبائي حکومت کو چاہيے کہ فوري و شفاف طريقے سے ريليف کے کام ميں تيزي لائے اور متاثرين کي ہر ممکن امداد کرے?
شيعہ علماء کونسل کے نمائندگان اپنے اپنے علاقوں ميں دن رات امدادي کاروائيوں ميں مصروف ہيں? اس موقع پر مخير حضرات کو چاہيے کہ وہ خشک راشن‘ بنيادي اشيائے ضرورت اور ادويات کے ذريعے متاثرين کي امداد کريں ?
ساجد نقوي نے لاہور ميں ڈينگو وائرس کے مريضوں ميں روز بروز اضافے کي خبروں پر بھي گہري تشويش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور ديا ہے کہ معاملہ کي سنگيني کا احساس کرتے ہوئے سياسي و ديگر اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اس مشکل کے مکمل خاتمے اور عوام کو اس سے بچائو کي احتياطي تدابير اختيار کرنے کي مہم ميں تيزي لانے اور متاثرين کے بہتر اور مفت علاج معالجے کے لئے فوري اقدامات کئے جائيں?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے