آيت الله مصباح يزدي :

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق آيت الله مصباح يزدي کے ھفتگي درس اخلاق کا جديد دورہ چہار شنبہ سے قائد انقلاب اسلامي کے قم ايران ا?فس ميں علماء، طلاب و جوانوں کي شرکت کے ساتھ منعقد ہوئي ?
اس جلسہ ميں حوزہ علميہ قم کے بزرگ استاد آيت الله مصباح يزدي نے اس اشارہ کے ساتھ کہ اس زمانہ ميں انسان کي صلاحيت ميں ترقي ہوئي ہے اور اس وقت جوانوں کي طرف سے جو سوال پيش کيا جاتا ہے ويسے سوالات گذشتہ زمانہ ميں بيان نہي کئے جاتے تھے بيان کيا : اس زمانہ ميں جوان صرف فرمان کو قبول نہي کرتے ہيں بلکہ مسئلہ کي علت بھي تلاش کرتے ہيں ?
انہوں نے اس بيان کے ساتھ کہ بعض لوگ معرفت شناسي سے متعلق ايسي بات پيش کرتے ہيں کہ ھمارے لئے بہت تعجب کا مقام ہوتا ہے اظہار کيا : يہ لوگ جو ھم لوگوں کي مجالس ميں حاضر ہوتے ہيں اور کوئي فيصلہ تک نہي پہوچ پاتے ہيں وہ اعتقاد اور عمل دونوں ميں شک کرتے ہيں ?
آيت الله مصباح يزدي نے اس بيان کے ساتھ کہ بعض لوگ گناہ انجام دينے کے لئے اپنے کاموں کا جواز پيش کرتے ہيں بيان کيا : بعض اعتقادي مشکلات اخلاقي مشکلات سے نشات پاتي ہيں ?
انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ امام جعفر صادق عليہ السلام فرماتے ہيں کہ اگر قيامت نہ ہو تو ھم لوگوں کا کوئي نقصان نہي ہوگا وضاحت کي : امام کا قول منطقي ہے اور اگر تمہارے سامنے ايک گيلاس ہو اور اس ميں زھر ہونے اور شربت ہونے کا احتمال ہو تو صرف زھر ہونے کے احتمال پر اس سے پرھيز کيا جائے گا تو ھم لوگ حد اقل قيامت ہونے کے احتمال پر اپنے اعمال و رويہ کو صحيح کريں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے