آيت الله هاشمي شاهرودي:

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق رھبري کونسل کے ممبر آيت الله سيد محمود هاشمي شاهرودي نے شہدا و روحاني کانفرنس کميٹي کے ممبروں سے ملاقات ميں ھفتہ دفاع مقدس کي مبارک باد پيش کي اور اظہار کيا : دفاع مقدس کا ا?ٹھ سال اسلامي ايران کے قوم و ملک کے لئے ايک عظيم سرمايہ ہے اس غني سرمايہ کا صحيح سے استعمال کرنا چاہيئے ?
انہوں نے اس بيان کے ساتھ کہ اسلامي بيداري علاقہ ميں پھيل چکي ہے اس کو شہدا و علماء جيسے نمونہ عمل کي ضرورت ہے بيان کيا : اسلامي بيداري کا طريقہ کار اسلامي انقلاب کے طريقہ کار کي طرح ہے کہ جس طريقہ کار کا استعمال حضرت امام خميني (ره) نے طاغوتي حکومت سے مقابلہ کرنے کے لئے کيا تھا اور کاميابي حاصل ہوئي ?
انہوں نے وضاحت کي : طاغوتي حکومت کے ٹينک و توپ کے کے سامنے ايمان کے اسلحہ کا استعمال طريقہ کار تھا کہ امام خميني (رہ) نے اس کو زندہ کيا اور اس طريقہ کار کو دنيا والوں کي خدمت ميں پيش کيا جو اس وقت علاقہ ميں کام ا?رہي ہے ?
آيت الله هاشمي شاهرودي نے تاريخ اسلام اور دين کو فروغ دينے کي راہ ميں علماء اسلام کي شہادت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کيا : ا?ٹھ سالہ دفاع مقدس ميں علماء کي شہادت بيان کر رہي ہے کہ يہ لوگ عملي ميدان ميں ہيں اور يہ ايک مضبوط جواب ہے ان شبہ کے سامنے جو انقلاب و نظام کے دشمن علماء کے خلاف بيان کرتے ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے