02 October 2011 - 18:29
خبر کا کوڈ: 3281
فونت
قاھرہ کے خطيب جمعہ :
رسا نيوز ايجنسي ـ قاھرہ کے خطيب جمعہ نے امريکا کو متنبہ کرايا کہ مصر کي داخلي امور ميں اگر اس کي مداخلت جاري رہي تو قوم کے غصہ کا سامنا کرنا پڑے گا ?
شيخ مظهر شاهين

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق قاھرہ کے خطيب جمعہ شيخ مظهر شاهين نے اس ھفتہ کي نماز جمعہ جو ميدان التحرير ميں ھزاروں انقلابيوں کي شرکت کے ساتھ منعقد ہوئي اس خطبہ نماز جمعہ ميں مصر کي داخلي امور ميں امريکا کي مداخلت کے سلسلہ ميں انتباہ کيا اور کہا : امريکيوں کو جان لينا چاہيئے کہ مصر افغانستان کي طرح نہي ہے اور اگر وہ چاہتا ہے کہ اس ملک کي امن و استحکام سے کھيل کرے تو اس ملک کے انقلابيوں کے رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا ?

انہوں نے وضاحت کي : مصر ميں امريکا کے سفير کو متنبہ کرا رہا ہوں کہ فتنہ پھيلانے کي کوشش سے باز ا?ئے اور مصر کے داخلي امور ميں اپني مداخلت کو ختم کرے ?

شيخ مظهر شاهين نے اس ملک کے پارليہ مينٹ اليکشن کے صحيح و سالم انجام پانے ميں شک کرتے ہوئے اظہار کيا : مصر کي عوام پارليمينٹ اليکشن ميں جعلي کام کو برداشت نہي کرے گي اور وہ بدعنوان لوگوں کو پارليہ مينٹ ميں ديکھنا نہي چاہتي ہے، اگر پارليہ مينٹ دوبارہ اس طرح کے فاسد و بدعنوان لوگوں کے اختيار ميں چلا گيا تو قوم دوبارہ قيام کرے گي ?

قاھرہ کے خطيب جمعہ نے بيان کيا : اليکشن کي سلامت و امانت بھي شک کے دائرہ ميں ا? گئي ہے کيونکہ بہت سي پارٹيوں و شخصيتوں نے موٹي مقدار ميں رقم حاصل کرنے کي پہل کي ہے ?

انہوں نے انقلابيوں سے يکجہتي کي ضرورت کي تاکيد کي اور کہا : مصر کا انقلاب ايک خدا رکھتا ہے جو دشمنوں اور سٹرلائيٹ چائينل جو مصر کے انقلاب کے چہرہ کو خراب ديکھانا چاہتي ہے اس سے مقابلہ کے لئے حمايت کرتا ہے? جس جگہ پر ھم لوگوں نے مظاھرہ کيا تھا وہ ميدان التحرير نہي ہے بلکہ مسجد التحرير ہے اور کوئي بھي اس مکان کي طہارت کو ختم نہي کر سکتا ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬