05 October 2011 - 19:23
خبر کا کوڈ: 3290
فونت
مصر کے شيخ الازهر:
رسا نيوز ايجنسي ـ مصر کے شيخ الازهر نے فلسطين قوم کي مدد کرنا اور غزہ کے محاصرہ کو توڑنے کے لئے کوشش کرنے کو شرعا واجب اعلان کيا ہے ?
شيخ الازهر شيخ احمد الطيب

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق مصر کے شيخ الازهر شيخ احمد الطيب نے غزہ کي طرف فلسطينوں کے لئے بشر دوستانہ امداد لے جا رہے قافلہ سے ملاقات ميں ان کي حمايت کي ?

انہوں نے غزہ کے محاصرہ کو توڑنے کي ضرورت کي تاکيد کي اور کہا : فلسطيني قوم کے لئے بھيجے جا رہے بشر دوستانہ امداد جس کا مقصد غزہ کا محاصرہ توڑنا ہے ميں اس کي حمايت کرتا ہوں ?

احمد الطيب نے وضاحت کي : فلسطين مظلوم قوم کي مدد کرنا اور غزہ کے ظالمانہ محاصرہ کو توڑنے کے لئے کوشش کرنا ايک واجب ديني فعل ہے اور تمام مسلمانوں پر واجب ہے کہ مسلمان برادر کي مدد کرے ?

شيخ الازهر نے فتح تحريک اور حماس کے درميان صلح کي اپيل کي اور وضاحت کي : سب لوگ اس کي کوشش کريں کہ فتح و حماس فلسطيني تحريک کے درميان صلح قائم ہو جس کي بہت ضرورت ہے اور صلح ميں اس زيادہ تاخير نہي ہوني چاہيئے ?

انہوں نے تاکيد کي : فلسطيني پارٹيوں کے درميان صلح و اتحاد دو اھم عامل ہے جو کہ مصر کو کاميابي کي طرف لے جا سکتي ہے ?

قابل ذکر ہے يہ قافلہ غزہ کي عوام کے لئے بشر دوستانہ امداد کے مقصد سے فلسطين کي طرف بھيجا جا رہا ہے جس قافلہ ميں جنوبي افريقہ، الجزائر ، مغرب ، اردن اور دوسرے ممالک کے سماجي فعال ممبر حصہ لے رہے ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬