سعودي عرب کے شيعہ علماء :

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق سعودي عرب کے شيعہ علماء نے اپنے الگ الگ بيان ميں شيعوں پر ميڈيائي حملہ اور اپنے ممالک سے ان کي وفاداري پر شک کے الزام کي شدت سے تنقيد کي ہے ?
سعودي عرب ميں حلہ کے خطيب جمعہ حجت الاسلام شيخ عبدالله اليوسف نے اس سلسلہ ميں کہا : تاريخ ، عقائد اور شيعوں کے فکر پر حملہ کي مذمت کرتا ہوں ، لوگوں کے ديني و مذھبي عقائد کا مزاق اڑانا نے حالات کو خرابتر کر ديا ہے اور شہريوں کے درميان کينہ کي جڑ ڈال دي ہے ?
حلہ کے خطيب جمعہ نے اپنے وطن سے شيعوں کي وافاداري کي تاکيد کرتے ہوئے اظہار کيا : شيعوں کي وفاداري اپنے ملک کے ساتھ ھميشہ و دائم ہے ، شيعہ جہاں بھي اور جس ملک ميں ہوں اپنے ملک و وطن سے عشق کرتے ہيں اور خود کو قومي معاشرہ کے جز ميں سے جانتے ہيں اور کسي بھي طرح کا خصوصي منصوبہ نہي رکھتے ہيں ?
حوزه علميہ شهر مبرز کے استاد حجت الاسلام سيد هاشم الشخص نے مسلمانوں سے اپيل کي ہے کہ مذھبي فتنہ ميں خود کو شامل نہ کريں اور بيان کيا : مسلمانوں کو چاہيئے کہ وہ ہوشيار رہيں تا کہ شيطان کے جال ميں نہ پھنسيں جو شيطانوں نے مذھبي فتنہ کي صورت ميں پھيلا رکھا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے