قائد انقلاب اسلامي :

رسا نيوز ايجنسي کا قائد انقلاب اسلامي خبر رساں سائٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے منگل اٹھارہ اکتوبر کو صوبہ کرمان شاہ کے اپنے دورے کے ساتويں دن علمي، ثقافتي، ادبي، فني، سماجي، اقتصادي اور اسپورٹس کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے منتخب افراد کے ايک بڑے اجتماع سے خطاب کيا? آپ نے تسلط پسند اور زر اندوزي کرنے والي دنيا کي طاقتوں کے ہاتھوں علم و فن کے غلط استعمال کا ذکر کيا?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ مغرب علم و فن کو اور دنيا کي سب سے بڑي فلم انڈسٹري ہالي وڈ کو انسانيت کے انحطاط کے لئے استعمال کر رہا ہے اور مغرب کي سائنس و ٹکنالوجي سے عراق و افغانستان کے عوام کے حصے ميں صرف بم اور کيمياوي ہتھيار آئے ہيں?
قائد انقلاب اسلامي نے پست اور گمراہ نمونوں کو مبالغہ آرائي کے ساتھ پيش کرنے کي عالمي استبدادي نظام کي کوششوں کو صيہوني حلقوں کي سازش کا ايک حصہ قرار ديا اور فرمايا کہ ٹيلي ويژن چينلوں کے ذريعے پيش کئے جانے والے يہ نمونے مخصوص طے شدہ پاليسي کا حصہ ہيں?
قائد انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب ميں ايران کے عوام کو نااہل ثابت کرنے اور ان کي تحقير پر مبني استعمار کي قديمي پاليسي کا حوالہ ديا اور فرمايا کہ گزشتہ بتيس سال کے دوران قوم کے نوجوانوں اور ممتاز شخصيات نے سائنس و ٹکنالوجي کے ميدانوں ميں اپني حيرت انگيز پيشرفت سے اس ايران مخالف پاليسي پر خط بطلان کھينچ ديا?
آپ نے ايک بار پھر فرمايا کہ ايرانيوں کي استعداد کي شرح عالمي استعداد کي شرح سے بہتر ہے? آپ نے علم و دانش کے تعلق سے ايران کي درخشاں تاريخ کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ جس زمانے ميں مغرب علم و دانش کے لحاظ سے گہري تاريکيوں ميں سرگرداں تھا ايران اسلامي ممالک ميں علمي لحاظ سے مير کارواں بنا ہوا تھا? قائد انقلاب اسلامي نے عالمي تحقيقاتي مراکز کي ان رپورٹوں کا حوالہ ديا جن کے مطابق دنيا ميں علمي پيشرفت کي اوسط رفتار کي نسبت ايران کي رفتار کئي گنا زيادہ ہے?
آپ نے فرمايا کہ نوجوانوں کے اپني صلاحيت پر مکمل اعتماد اور موجودہ اميد افزاء رفتار کو قائم رکھنے اور اس ميں مزيد سرعت لانے کي صورت ميں ہم علم و دانش کي موجودہ حدود کے قريب پہنچيں گے اور ان سرحدوں کو عبور کرکے انساني معاشرے کے سامنے علم و دانش کے نئے باب کھوليں گے?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ علم و فن بذات خود الہي عطيہ ہے اور ملت ايران اور اسلامي جمہوري نظام ان اعلي نعمتوں کو اسلام و روحانيت کي خدمت اور انسان کي سربلندي و رفعت کے لئے استعمال کرے گا?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے