19 October 2011 - 14:47
خبر کا کوڈ: 3339
فونت
آيت الله کعبي :
رسا نيوز ايجنسي ـ حوزہ علميہ قم کے استاد نے سعودي عرب کے حکام کو حجاج سے کسي بھي طرح کي جبر و خلاف ورزي کے سلسلہ ميں متنبہ کرتے ہوئے کہا : سعودي حکام کے لئے بہتر ہے کہ وہ اپني سياسي پاليسيوں پر دوبارہ غور کريں اور امريکا اور صہيونيوں نے جو جال بچھا رکھا ہے اس ميں نہ پھسيں ?
آيت الله عباس کعبي

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حوزہ علميہ قم ايران ميں جامعہ مدرسين کے ممبر آيت الله عباس کعبي نے بدھ کے روز اپنے درس خارج ميں اس اشارہ کے ساتھ کہ سعودي عرب اور تمام عربي و اسلامي ممالک کو ہوشياري سے قدم بڑھانے کي ضرورت کي تاکيد کرتے ہوئے حج کے درميان مشرکين سے برات پروگرام کو شاندار انداز ميں برپا کرنے پر زور ديا ہے ?

انہوں نے سعودي عرب کے حکام کو صہيوني و سامراجي سازش کي طرف اشارہ کرتے ہوئے ان سے خطاب کيا : مسلمانوں کے درميان اتحاد کي فکر کريں ، صہيونيست و امريکيوں نے جو جال بچھا رکھا ہے اس ميں نہ پھسيں اور مسلمان مذھب و فرقہ کے درميان جنگ برپا کرنے کي سازش ميں شامل نہ ہوں ?

حوزہ علميہ قم ايران کے مشہور استاد نے بيان کيا : افسوس کي بات ہے کہ سعودي عرب کے حکام نے ھماري بات کو غلط انداز ميں سمجھا ہے اور اس ميں تحريف سے کام ليا ہے اور اس کي عکاسي وسيع طور پر انجام دي گئي ?

انہوں نے اس تاکيد کے ساتھ کہ صہيوني اسرائيل اور امريکا کي ھميشہ خواہش رہي ہے کہ مسلمانوں کو نابود کر ديا جائے وضاحت کي : حج کا زمانہ نذديک ہے اور اس وقت تحريف کي ہوئي بے بنياد باتوں کے ذريعہ عمومي فکر کو خراب کيا جا رہا ہے اور ميڈيہ کا غلط استعمال ہو رہا ہے ?

انہوں نے چند سال قبل مشرکين سے برات مظاھرہ ميں ايراني حاجيوں کو اسرائيل و امريکا کے اشارہ پر شہيد کئے گئے کالي کرتوت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : سعودي عرب کي طرف سے اس طرح کا محاذ قائم کرنا صہيوني و امريکا کے ساتھ مل کر رچائي جا رہي سازش ہے خانہ خدا جو امن کي جگہ ہے وہاں شيطنت سے کام نہ ليا جائے ?

آيت الله عباس کعبي نے بيان کيا : مسلمانوں کا سر سخت دشمن امريکا اور صہيوني حکومت کے ساتھ مل کر سعودي نے اس سال حج کے درميان بے امني کا منصوبہ بنايا ہے کہ خانہ امن الھي ميں حجاج بيت اللہ کي سلامتي کو نقصان پہوچايا جائے ?

انہوں نے سعودي حکام کو متنبہ کراتے ہوئے بيان کيا : حجاج کي حفاظت و سلامتي کي ذمہ داري سعودي حکومت پر ہے ان لوگوں کو ہر حادثہ کا جواب دينا ہوگا ? اس وقت صرف اتحاد کي ضرورت ہے ايسا کام نہ کرين جس سے امت مسلماں کو نقصان پہوچے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬