26 October 2011 - 10:02
خبر کا کوڈ: 3358
فونت
قائد انقلاب اسلامي نے ؛
رسا نيوز ايجنسي ـ قائد انقلاب اسلامي نے مردم شماري کو مستقبل کے تعلق سے درست منصوبہ بندي کے لئے اہم ضرورت قرار ديا?
قائد انقلاب اسلامي

رسا نيوز ايجنسي کا قائد انقلاب اسلامي خبر رساں سائٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے مردم شماري کو مستقبل کے تعلق سے درست منصوبہ بندي کے لئے اہم ضرورت قرار ديا?

قائد انقلاب اسلامي نے مردم شماري کے قومي منصوبے ميں شرکت کي اور اس موقع پر فرمايا کہ مختلف شعبوں کي منصوبہ بندي کے سلسلے ميں اعداد و شمار کا مقام اہم ستون کا ہوتا ہے?
آپ نے فرمايا کہ ادارہ شماريات کو چاہئے کہ مردم شماري کے سلسلے ميں اپنے فرائض پر پوري توجہ کے ساتھ اور حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے غير جانب دارانہ انداز سے عمل کرے?

قائد انقلاب اسلامي نے تاکيد فرمائي کہ کوئي بھي سياسي يا غير سياسي جذبہ اعداد و شمار کے سلسلے ميں اثر انداز نہيں ہونا چاہئے? آپ نے ادارہ شماريات کے عہديداروں کو ہدايت کي کہ آپ عملي طور پر ثابت کريں کہ اعداد و شمار تيار کرنے ميں آپ بالکل غير جانبدار اور صرف حقائق کے تابع ہيں تاکہ ديگر ادارے بھي اپنے اعداد و شمار پورے يقين و اعتماد کے ساتھ پيش کريں?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اعداد و شمار کا اعلان متعلقہ سرکاري شعبے يعني ادارہ شماريات کي طرف سے ہي ہونا چاہئے اور پھر ديگر اداروں کو چاہئے کہ انہي اعداد و شمار کي بنياد پر منصوبہ بندي اور اطلاع رساني کا عمل انجام ديں?

قائد انقلاب اسلامي نے مردم شماري ميں عوام کے کردار کي اہميت پر زور ديتے ہوئے فرمايا کہ ميں عزيز ايراني شہريوں سے گزارش کروں گا کہ مردم شماري کے کارکنوں سے پورا تعاون کريں اور صبر و تحمل اور توجہ کے ساتھ ان کے سوالات کے جواب ديں?

قابل ذکر ہے کہ مردم شماري کا عمل اکيس دن تک جاري رہے گا? آبادي اور رہائش کے سلسلے ميں اطلاعات جمع کرنے کے اس منصوبے کے لئے جديد وسائل کا استعمال کيا جا رہا ہے?

مردم شماري ميں دنيا کے ستر ممالک کے تجربات اور ايران کے ادارہ شماريات کے پچاس سالہ تجربات کا استعمال کيا جا رہا ہے?

ايران ميں مردم شماري پہلے ہر دس سال پر ہوتي تھي تاہم اب اس مدت کو کم کرکے پانچ سال کر ديا گيا ہے?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬