28 October 2011 - 12:19
خبر کا کوڈ: 3363
فونت
مجلس وحدت مسلمين کے مرکزي ڈپٹي جنرل سکريٹري :
رسا نيوزايجنسي - مجلس وحدت مسلمين کے مرکزي ڈپٹي جنرل سکريٹري حجت الاسلام والمسلمين امين شہيدي نے ايک پرھجوم پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وحدت واخوت کے فروغ کو مجلس وحدت مسلمين کے بنيادي اہداف ميں سے جانا ?
حجت الاسلام والمسلمين امين شہيدي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي ڈپٹي جنرل سکريٹري حجت الاسلام والمسلمين محمد امين شہيدي نے ڈنگہ ميں صحافيوں کے کثير مجمع سے ملاقات ميں مجلس وحدت مسلمين کي سرگرميوں سے اگاہ کيا ?

حجت الاسلام والمسلمين امين شہيدي نے يہ کہتے ہوئے کہ ايم ڈبليو ايم کے توسط پاکستان کے مختلف حصوں ميں مختلف مسالک کے افراد شرکت ميں استحکام پاکستان اور ہماري ذمہ دارياں کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد مظلوموں کي حمايت اور ظالموں کيخلاف عملي اقدامات ہيں بيان کيا : پاکستان ميں کسي قسم کا مسلکي ومذھبي اختلاف نہي بلکہ ملک دشمن عناصر ہميں آپس ميں لڑاتے رہے ہيں اور بلوچستان ميں بھي صرف سي آئي اے کي جنگ کا مسئلہ ہے?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ہم نے رفاعي کاموں ميں بڑھ چڑھ کر حصہ ليا اور35 کروڑ سے سيلاب زدہ افراد کي امداد کي ہے، بلوچستان اور سندھ ميں سيلاب کي زد ميں آنيوالے بے گھروں کيلئے سو اور پنجاب ميں دو سو گھر تعمير کرا رہے ہيں کہا : اگلے قدم ميں 700 گھر تعمير کرينگے اور ڈھائي سو مساجد بنائيں گے?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ تمام پاکستانيوں کا اتحاد پاکستان کي مشکلات کے خاتمہ سبب ہے تاکيد کي : جب تک موجودہ سياسي نظام قائم ہے ہماري جماعت سياست ميں حصہ نہيں لے گي بلکہ فطري، قلبي اور اندروني تبديلي کيلئے کام کريگي?

انہوں نے مزيد کہا : پاکستان آئي ايم ايف اور امريکي ايجنسيوں کے چنگل ميں بري طرح پھنسا ہوا ہے ہمارے انتخابات کنٹرولڈ ہوتے ہوئے پہلے ہي تمام سيٹ اپ طے کرليا جاتا ہے?

انہوں نے ايک صحافي کے جواب ميں کہا : وحدت بين المسلمين کيلئے ہم نے جماعت اسلامي کے رکن مولانا سميع الحق، مولانا فضل الرحمن، حجت الاسلام والمسلمين سيد ساجد علي نقوي، سني تحريک جماعت الدعوة، منہاج القرآن سميت ديگر ديني وسياسي اور رفاعي تنظيموں سے ملاقاتيں کي ہيں?

قابل ذکر ہے کہ اس پريس کانفرنس ميں ايم ڈبليو ايم پنجاب کےڈپٹي سکريٹري اصغر عسکري اور گجرات کے ضلعي سکريٹري جنرل ڈاکٹرتنوير حيدر رضوي بھي موجود تھے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬