نجف اشرف کے خطيب جمعہ :

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے خطيب جمعہ حجت الاسلام سيد صدرالدين قبانچي نے اس ھفتہ حسينہ فاطمہ کبري ميں نماز جمعہ کے خطبہ کے درميان کربلا اور بابل صوبہ ميں آيت الله سيستاني کے نمائندوں کو ٹارگيٹ بنائے جانے پر شديد تشويش کا اظہار کرتے ہوئے کہا : کربلا اور بابل صوبہ ميں آيت الله سيستاني کے نمائندوں کو ٹارگيٹ بنايا جانا مرجع کرام کي کوشش و زحمتوں کا انتقام لينا ہے خاص کر آيت الله سيستاني نے عراق ميں اتحاد و يکجہتي کي حفاطت ميں جو کارنامہ انجامہ ديئے ہيں وہ قابل تحسين ہے ? مراجع کرام تمام عراقيوں کے لئے خيمہ ہيں اور دشمن کي کوشش ہے کہ قوم نے مرجع تقليد سے جو اپني وفاداري کا ثبوت ديا ہے اس سے انتقام لے ?
انہوں نے وضاحت کي : دشمن چاہتا ہے کہ مراجع کرام کو يہ پيغام پہونچائے کہ عراق سے امريکيوں کي واپسي کے بعد کوئي جديد مرحلہ کا حصول نہي ہوگا ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے