ايگزيٹو کونسل حزب الله لبنان کے سربراہ :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، ايگزيٹو کونسل حزب الله لبنان کے سربراہ ، حجت الاسلام والمسلمين سيد هاشم صفي الدين نے اج قعقعية الجسر جنوب لبنان ميں يہ بيان کرتے ہوئے کہ لبنان کے سلسلے ميں امريکا کا مطالبہ بدلا نہي ہے کہا : اگر نہ بھي کہيں کہ امريکا لبنان ميں ختم ہوچکا ہے کيوں کہ ابھي لبنان ميں کچھ اسے کے کارندے اور متحدين موجود ہيں ، ھم سبھي شاھد ہيں امريکا ھمارے ملک ميں اپني سياست پر عمل درامد کرنا چاھتا تھا اور اپنے مفاد کو ملحوظ رکھے تھا مگر لبنانيوں نے اسے اور اس کي سياست کو ملک سے نکال کر ہي سکون ليا ?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ جس طرح امريکا لبنان ميں ہار چکا ہے علاقے ميں منھ کي کھائے گا کہا : ھميں متوجہ رہنا چاھئے کہ امريکي غلام پورے علاقے ميں موجود ہيں خصوصا امريکا کے تربيت شدہ کچھ حکام ہيں جو يکے بعد ديگر تخت حکومت سے اتارے جارہے ہيں اور کچھ لبنان اور علاقے ميں تبہ کاري پھيلا رہے ہيں اور جس جگہ بھي فلسطينيوں کا فائدہ ہونے والا ہو مخالفت کرتے ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے