آيتالله صافي گلپائگاني :

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقليد قم ميں سے حضرت آيتالله لطفالله صافي گلپائگاني نے گذشتہ شب حوزہ علميہ قم کے سيد طلاب کے عظيم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جو شبستان نجمه خاتون حرم مطهر حضرت فاطمه معصومه (س) ميں منعقد ہوا ولادت امام علي نقي عليہ السلام اورعيد غدير کي مبارک باد ديتے ہوئے کہا : اميد ہے يہ اقدام ايک وسيع پروگرام کا مقدمہ ہو جو اہستہ اہستہ پورے جہاں ميں چھا جائے ?
انہوں نے مزيد کہا : ھميں سادات کرام کي عزت واحترام کرني چاھئے اور اس طرح اسلام کو دنيا کي نگاہوں ميں اشنا کرائيں اور جان ليں کہ سادات کي بہت زيادہ اھميت ہے ?
اس مرجع تقليد نے کہا : ميں اس پروگرام کے منتظمين کو مبارک باد ديتا ہوں البتہ اس پروگرام کو ملکي اور عالمي پيمانے پر ہونا چاھئے تھا ?
انہوں نے ياد دہاني کي : اج کي دنيا ميں تمام وسعتوں کے باوجود اس طرح کے پروگرام کي جگہ خالي ہے اور يقينا اس طرح کے پروگرام کا انعقاد حضرت وليعصر(عج) کي خاص توجہ کا مرکز ہوگا اور رحمت و برکات الهي لوگوں کے شامل حال ہوں گي ?
حوزہ علميہ قم ميں درس خارج فقہ واصول کے اس استاد نے کہا : حرم مطهر حضرت فاطمه معصومه (س) کے جوار ميں اس پروگرام کا انعقاد بہت سارے پيغامات کا حامل ہے کيوں کہ سادات کا احترام وتعظيم تمام مسلمانوں کا عيني فريضہ ہے کيوں کہ حضرت رسول اکرم (ص) نے عظيم خدمت انجام دي ہے کہ ابتداء خلقت سے ليکر اج تک کسي نے بھي اس طرح کي خدمت انجام نہي دي ?
انہوں نے مزيد کہا : ھمارا وجود ذريت حضرت رسول اکرم (ص) کے معنوي وجود کي بنياد پر ہے تمام مسلمانوں کو مرسل اعظم صلي اللہ عليہ والہ وسلم کے منھ پرسيدوں کي تعظيم کرني چاھئے اور جب ايسا ہوگا تب تمام وظائف بخوبي انجام پائيں گے ?
حضرت آيتالله صافي گلپائگاني نے سيد طلاب کے اس عظيم اجتماع کو ملکوتي و آسماني جانتے ہوئے اور يہ بيان کرتے ہوئے کہ يقينا اس محفل ميں ملائکہ کا ھجوم ہے کہا : طول تاريخ ميں دشمنوں نے بارہا کوشش کي کہ «مودة في القربي» کومسلمان بھول جائيں مگر الحمد للہ پچھلے زمانے سے اج تک يہ مودت موجود ہے اور ظھور امام زمانہ تک يہ سلسلہ چلتا رہے گا ?
اس مرجع تقليد نے سيد طلاب کو خطاب کرتے ہوئے کہا : اپ اس معاشرے ميں اس طرح حاضر ہوں کہ لوگ اپ کو پہچان ليں تاکہ اپ کي بے ادبي نہ ہوسکے اور لازمي ہے کہ اپنے مخصوص لباس ميں باہر ائيں تاکہ سبھي اپ کا احترام کريں ?
حوزہ علميہ قم ميں درس خارج فقہ واصول کے اس استاد نے تاکيد کي : ھم جوکچھ بھي ان سادات کے حوالے سے کہيں پھر بھي کم ہوگا ، خداوند متعال نے کوثر کے حوالے سے جس وعدے کو کيا ہے يہ اميرالمومنين وحضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ عليھا کے وسيلے سے پيغمبر اسلام کي ذريت ہے ، مرسل اعظم کي جانب منصوب ہونا کوئي چھوٹي موٹي بات نہي ہے اور فاطمہ زھراء سلام اللہ عليھا کا قيامت تک انے والي اپني ذريت کو سلام کہلوانا بہت بڑي فضيلت ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے