حجت الاسلام امين شہيدي :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پنجاب کے عزاداري سيل کے زير اہتمام امام بارگاہ گلشن زہرا لاہور ميں دوسري سالانہ تحفظ عزاداري کانفرنس منعقد کي گئي جس ميں صوبہ پنجاب کي مختلف رياستوں کے تين سو سے زائد مہمانوں کے علاوہ مقامي ماتمي انجمنوں کے سربراہان ، بانيان مجالس ، معززين شہر اور مختلف عوامي طبقے نے شرکت کي ?
اس کانفرنس کي پہلي نسشت ميں مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي ڈپٹي سکريٹري حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے يہ کہتے ہوئے کہ مجلس وحدت مسلمين عزاداري سيد الشہداء کومحدود کرنے کے ہر اقدام کي نفي کرتي ہے اورتحفظ عزادار کے نام پرعزادار ي کي محدوديت ہر گز برداشت نہيں کرے گي تاکيد کي : تمام عزاداروں پر لازم ہے کہ وہ عزاداري کو اس نہج پر ڈاليں کہ اس ميں ہر مکتب فکر اور ہر سوچ کا انسان شامل ہو سکے?
حجت الاسلام امين شہيدي نے مزيد کہا : تمام مذہبي جماعتيں اور ماتمي انجمنيں ماہ محرم کے دوران وحدت ، اخوت اور بھائي چارے کے فروغ کے لئے کوشاں رہيں ?
انہوں نے بانيان مجالس کو تاکيد کرتے ہوئے کہ وہ ايسے خطباء کو دعوت ديں جو عوام کو مقاصد کربلا سے ہم آہنگ کرنے کي صلاحيت رکھتے ہوں اظھار کيا : کربلا نے معاشرے ميں وحدت اور اخوت کو فروغ دينے کا عظيم منشور پيش کيا ہے ?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ عوام کو عشق حسين اور مکتب حسين سے ہم آہنگ کرنا بہت ضروري ہے کہا : کربلا اور حسينيت پوري انسانيت کا عظيم سرمايہ ہيں ، آئمہ معصومين نے عزاداري کو چہار ديواري سے باہر نکالا لہ?ذا اب اسے کسي بھي صورت ميں چہار ديواري تک محدود نہيں کيا جا سکتا ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے