16 November 2011 - 14:06
خبر کا کوڈ: 3439
فونت
حجت الاسلام مقتدي صدر:
رسا نيوزايجنسي – صدر تحريک عراق کے سربراہ نے تاکيد کي کہ اگر امريکن عراق سے باھر نہ نکلے تو شديد استقامت سے روبرو ہوں گے ?
حجت الاسلام مقتدي صدر

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، صدر تحريک عراق کے سربراہ ، حجت الاسلام سيد مقتدي صدرنے امريکن فوجيوں کو قانوني تحفظ فراھم کئے جانے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : امريکن فوجي چاھے عراق ميں قانوني تحفظ حاصل کرليں اور چاھے حاصل نہ کرپائيں دونوں صورتوں ميں اگر عراق کي سرزمين پر رہے تو شديد استقامت سے روبرو ہوں گے ?

انہوں نے مزيد کہا : مزاحمت فورسز امريکن غاصبوں کے کمين ميں ہيں اوران غاصبوں کے لئے تحفظ نام کي کوئي چيز گروہ مزاحمت کي لغت ميں موجود نہي ہے بلکہ وہ غاصبوں کو کچلنے کے ارادے سے ہيں ?

حجت الاسلام صدر نے عراق ميں امنيت کي برقراري ميں امريکن فوجيوں کي جانب سے عراقي فوجيوں کو ناتواں ہونے کے دعوے کو مکمل طور سے رد کرتے ہوئے کہا : بعض پارٹيوں کي جانب سے کئے گئے دعوے کہ عراق ميں ان غاصبوں کي موجودگي ، عراقي فوجيوں کي عراق ميں امنيت کي فراھمي ميں بے صلاحيت ہونے کي بنياد پر ہے اسے بے اساس اور فضوليات ميں سے جانا ?

صدر تحريک کے سربراہ نے کہا : امريکن فوجي چاھے جس بہانے سے بھي عراق ميں رہيں غاصب محسوب کئے جائيں گے اور اسي بناء پر گروہ مزاحمت عراق ان کي موجودگي پر اپني سرگرمياں انجام دے گا ?

انہوں نے عراقي وزير اعظم کو امريکا کا سفر نہ کرنے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : ممکن ہے وزيراعظم کا امريکا کا سفر سياسي بنيادوں پر ہو مگر اس سفر کے جوانب معلوم نہي ہيں خصوصا جبکہ امريکا عراق ميں سياسي و نظرياتي غلبے پر م?صر ہے ?

قابل ذکر ہے کہ بغداد واشنگٹن سيکورٹي معاہدہ جو سن 2008 ميں انجام پايا امريکن فوجي اس سال کے اخر تک عراقي سرزمين خالي کرنے پر پابند ہيں ?

اب جبکہ سال جاري 2011 کے تمام ہونے ميں تھوڑا سا وقت بچا ہے امريکن گورمنٹ عراقي حکومت اور پارليمنٹ پر دباو ڈال رہي ہے کہ امريکي فوجيوں کو اس ملک ميں رہنے کي مدت بڑھا دي جائے ?

عراقي پارليمنٹ ، سياسي پارٹياں اور مختلف عوامي طبقات اس معاہدے کے تمديد نہ کئے جانے اور غاصبوں کو سرزمين عراق ترک کرنے پر مٌصرہيں?

مقتدي صدر نے بھي امريکن فوجيوں کو عراق ميں رہنے سے پرھيز کرنے کي دعوت ديتے ہوئے ان کي موجودگي کي صورت ميں شديد مسلح مزاحمت سے روبرو ہونے سے اگاہ کيا ?


تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬