17 November 2011 - 15:48
خبر کا کوڈ: 3448
فونت
شيعہ دشمني کے نتيجے ميں؛
رسا نيوزايجنسي – برسوں کي شيعہ دشمني کے نتيجے ميں محرم سے قبل شھر کراچي کي شيعہ آباديوں پرچھاپے اورمتعدد بے گناہ شيعہ جوانوں کو گرفتار کرليا گيا ?
عزاداري

رسا نيوزايجنسي کي پاکستان کے معتبر ذرائع ابلاغ سے منقولہ کي رپورٹ کے مطابق ، کل صبح کراچي کي مختلف شيعہ آباديوں پرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپے مار کر متعدد بے گناہ شيعہ جوانوں کو گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کرديا گيا ہے?

موصولہ رپورٹ کے مطابق کل صبح کراچي کےمختلف علاقوں جن ميں بفرزون، نارتھ ناظم آباد، نيوکراچي اور فيڈرل بي ايريا کے علاقے شامل ہيں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سادہ کپڑوں ميں ملبوس اہلکاروں نے چھاپے مار کر بے گنا شيعہ نوجوانوں کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کرديا ہے?

سادہ کپڑوں ميں ملبوس ان اہلکاروں نے کو ئي وجہ بتائے بغير بے گناہ شيعہ نوجوانوں کے گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کرديا اور اہل خانہ کي طرف سے جب قريبي تھانوں ميں رابطہ کيا گيا تو پوليس نے اپني مکمل لاعلمي کا اظہار کيا?

واضح رہے کہ گرفتار کئے جانے والے متعدد بے گناہ شيعہ جوانوں ميں محمد علي کاظمي، ذکي کاظمي، صفدر عباس اور محسن بھي شامل ہيں ?

قابل ذکر رہے کہ گزشتہ دو سالوں سے متعصب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محرم سے قبل بے گناہ شيعہ نوجوانوں کي گرفتاري کي روش اپنائي ہوئي ہے، جس کا مقصد شيعہ قوم کو ہراساں کرنا ہے?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬