18 November 2011 - 21:19
خبر کا کوڈ: 3451
فونت
ايم ڈبليو ايم :
رسا نيوزايجنسي - مجلس وحدت مسلمين پاکستان نے بے گناہ شيعہ جوانوں کي گرفتاري کے اعتراض ميں اعلان کيا کہ ان کي عدم رہايي کي صورت ميں ملک گير احتجاجي تحريک چلائي جائے گي اورحالات کي تمام تر سنگيني کي ذمہ داري حکومت پر عائد ہو گي?
مجلس وحدت مسلمين پاکستان

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، ايم ڈبليو ايم پاکستان کے مرکزي ترجمان حجت الاسلام حسن ظفر نقوي ، صوبہ سندھ کے جنرل سکريٹري حجت الاسلام مختار حسين امامي ،علامہ آغا آفتاب حيدر جعفري اور علي اوسط نے اپنے مشترکہ بيان ميں پوليس کي جانب سے شيعہ آباديوں پر چھاپے اور بے گناہ شيعہ جوانوں کي گرفتاري کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تاکيد کي : اگرانہيں في الفور رہا نہ کيا گيا توحکومت ملک گير احتجاجي سلسلے سے روبرو ہوگي ?

انہوں نے دہشت گردوں کي ازادي اور بے گناہوں کي گرفتاري پر شديد تنقيد کرتے ہويے کہا : گذشتہ دو مہينوں ميں پندرہ شيعہ جوانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنايا گيا ليکن پوليس نے کسي قاتل کو گرفتار نہيں کيا اور اب محرم الحرام سے چند روز قبل پوليس انتظاميہ کي جانب سے بے گناہ شيعہ جوانوں کي بلا جواز گرفتارياں ناقابل فہم و تحمل ہيں ?

ايم ڈبليو ايم کے راہنماوں نے بے گناہ شيعہ جوانوں کے بجايے دہشت گردوں کو في الفورگرفتارکيے جانے کا مطالبہ کرتے ہويے تاکيد کي : گرفتاري کے بہانے گھروں ميں لوٹ مار کا سلسلہ ، محترم اورمومن بھايوں کي حرمت کي پامالي کا تسلسل انتہائي قابل شرم اور افسوس ناک فعل ہے، اب تک شيعہ آباديوں کے کئي گھروں سے لاکھوں روپے کي ماليت کے زيورات اور نقدي لوٹ چکے ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬