شيعہ علماء کونسل پاکستان:

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، شيعہ علماء کونسل نے گذشتہ دنوں تحفظ عزاداري ريلي کا اہتمام کيا جس ميں مذھبي عمائدين ، سياسي پارٹيوں کے ليڈرس اور مختلف طبقے کي عوام نے کثير تعداد ميں شرکت کي ?
اس ريلي ميں مولانا جعفر سبحاني، مولانا شہنشاہ حسين نقوي، مولانا علي محمد نقوي، عباس کميلي ، نثار قلندري،مولانا حسن رضا رضوي، مولانا کامران عابدي اور جے? ايس? او کے مرکزي رہنما موسي رضا ، ذيشان کاظمي وديگراں نے خطاب کيا ?
ان لوگوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ہميشہ محرم سے قبل ايک مخصوص دہشت گرد ٹولہ شيعہ مسلمانوں کے خلاف منفي پروپيگنڈا شروع کرديتا ہے اوران کے قتل عام کي سازش کرتا ہے تاکيد کي : ھم موت سے کبھي نہي ڈرے عزاداري سيد الشہداء ھماري شہ رگ حيات ہے اوراسکے بنا کوئي بھي عزادار زندہ نہيں رہ سکتا ?
انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ عزادار کو عزاداري امام حسين سے دور کرنے کي سازش ايک گہنوني سازش اوريہ عالمي سامراجيت کا دائمي منشور ہے کہا : عزاداري کي جانب اٹھنے والے ہر ہاتھ کو کاٹ ديا جائے گا ليکن يہ مجلس حسين عليہ السلام ايسے ہي قائم ودائم رہے گي ?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے اگر حکومت عزاداران امام حسين عليہ السلام کو تحفظ فراہم نہيں کرسکتي تو ايسے حکمرانوں کو حکومت کرنے کا کوئي حق نہيں ہے تاکيد کي : ھم ملت جعفريہ جلوس عزاء کوسيکورٹي کے نام پر محدود کرنے کي کوشش کي پر زور مذمت کرتے ہيں اور صدر اور وزيراعظم سے ايسے نا اہل ذمہ داروں کے استعفي کے خواہاں ہيں ?
انہوں نے شہر ميں شيعہ وسني اختلافات کو پھيلانے کي ناکام کوشش کي پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا : حقيقت امر يہ ہے کہ ملک ميں شيعہ وسني کوئي جھگڑا نہي ہے بلکہ يہ دونوں اسلام کے بازو اور دونوں ہي عزاداران سيد الشہداء ہيں جسکي مثال عاشورہ کے شہداء ہيں جن ميں شيعہ اور سني دونوں شامل تھے ?
انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ يہودي آلہ کار ، دہشت گرد ٹولہ جو کہ سر عام سرکاري سرپرستي ميں شيعہ مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے اور عزاداري ميں رخنہ ڈالنے کي کوشش کررہا ہے جسے ہرگز برداشت نہيں کيا جائے گا کہا: اگر حکومت نے اس دہشت گرد ٹولہ کو لگام نہيں لگائي تو ہميں اپنے لوگوں کا تحفظ اورعزاداري کرنے کا طريقہ آتا ہے ?
ان لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہ حکومت ہمارے شہداء کے قاتلوں کو گرفتار کرے ، سانحہ عاشورہ و چہلم کے دھماکوں کي تحقيقاتي رپورٹ منظر عام پر لائے اور اس سانحہ کے مجرموں کو قرار واقعي سزا دے اور محرم سے قبل بے گناہ گرفتار نوجوانوں کو رہا کرے تاکيد کي : اگر ان بے گناہوں کو محرم سے قبل رہا نہيں کيا گيا تو ہم اپنے بے گناہ اسيروں کو رہا کرانا جانتے ہيں مگر مملکت پاکستان کي خاطر خاموش ہيں مگر ہماري اس خاموشي کو کمزوري نہ سمجھا جائے اگر ہم اپنے دفاع کي خاطر اٹھ کھڑے ہوئے تو زمين کي رنگت تبديل ہوجائے گي ?
انہوں نے کہتے ہوئے کہ ھم عزاداري کے نام پر کسي سے بھيک نہيں مانگتے اور حکومت محرم سے قبل اپنے تمام انتظامات مکمل کرلے کہا : اب کسي کمزوري کو برداشت نہيں کيا جائے گا اور اگر کوئي سانحہ واقع ہوتا ہے تو اس کي ذمہ دار حکومت وقت ہوگي اور حکومت کے? اي? ايس? سي کو پابند کرے کہ محرم تا ربيع الاول لوڈ شيڈنگ نہ کي جائے کيونکہ اندھيرے ميں دہشت گرد فائدہ اٹھا سکتے ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے