30 November 2011 - 23:52
خبر کا کوڈ: 3502
فونت
حزب اللہ لبنان کے ايگزيٹو کونسل کے نائب صدر:
رسا نيوزايجنسي - شيخ نبيل قاووق نے يہ کہتے ہوئے کہ دشمن کا ھر قسم کا حملہ صھيونيت کے لئے زياں بار ہوگا تاکيد کي کہ سوريہ داخلي وسائل کي بنياد پر ترقي کرے گا نہ بيروني اسباب کي بنياد پر ?
حجت الاسلام شيخ نبيل قاووق

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، حزب اللہ لبنان کے ايگزيٹو کونسل کے نائب صدر ، حجت الاسلام شيخ نبيل قاووق نے گذشتہ شب مشرقي لبنان کے علاقہ بعلبک ميں سيد خولہ امام حسين (ع) کي بيٹي نامي جگہ پرسيکڑوں لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے سوريہ کے خلاف لگائي گئي پابنديوں کو بے اثر بناتے ہوئے کہا : سوريہ کي ترقي کے اسباب داخلي اسباب ہيں نہ بيروني ?

حجت الاسلام قاووق نے عراق ميں امريکن غندہ گردي کي خاتمے کو امريکا کي ہار اور اس کي جنايتوں کے برملا ہونے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس چيز نے امريکن اعراب کو متحير کرديا ہے اور اسي بنياد پر وہ سوريہ کے مسائل کو عالمي جلوہ دينے کے درپہ ہيں ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ اي کاش يہ پابندياں صھيونيت کےخلاف صادر کي گئي ہوتيں کہا : عرب ليگ نے سوريہ کے لئے تمام دروازے بند کردئے ہيں جبکہ غاصب صھيونيت کے لئے تمام دروازے کھولے ہوئے ہيں اور اس ملک کےحکمراں چين وسکون کے ساتھ ان عرب ممالک ميں اجارہے ہيں جس ميں سوريہ کے حکمرانوں کو انے جانے کي اجازت نہي ہے ?

حزب اللہ لبنان کے ايگزيٹو کونسل کے نائب صدر نے سوريہ کي عوام کے لئے ازادي اور جمھوريت کي نارے بازي فقط ايک ڈھونگ بتاتے ہوئے کہا : جنگ کي صورت ميں غاصب صھيونيت کے لئے يہ جنگ نہايت گراں بار ہوگي ?

قابل ذکرہے کہ کچھ ھفتے قبل عرب ليگ نے مغربي طاقتوں کے دباو ميں سوريہ پر پابندياں عائد کي ہيں جو امريکا اور غاصب صھيونيت کے مفاد ميں ہے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬