
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی ممبئی سے رپورٹ کے مطابق ، ممبئی میں ?? شوال المکرم کو مجتمع علماء و خطباء ممبئی کی جانب سے روز مرجیعت کے عنوان سے ایک سمینار منعقد ہوا اس سمینارمیں بزرگ علماء اور خطباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس عظیم اجتماع میں مرجعیت کی بہت سراہنا کی گئی.
سمینار حجت الاسلام اقای ناصری مغل مسجد کے امام جماعت کی صدارت میں شروع ہوا اور علماء نے اپنی تقاریر و مقالات کے ذریعہ کے اس میں چار چاند لگائے
اس سمینار کے پہلے خطیب حجت الاسلام حسنین کراروی نےاس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہ لوگ مشغول ہیں کسی طرح سے مرجعیت کو خراب کیا جائے کہا: مرجعت کو سب سے زہادہ سامراج نے نقصان پہونچایا ہے .
اپ نے مزید فرمایا : ایہ ادعوا الی سبیل ربک بالحکمت والموعظت الحسنہ کے مطابق جب بھی تقلید کے مسئلہ کو عوام کے سامنے پیش کریں تو اس طرح اس پیش کریں کے لوگوں کے ذھن سے مرجیعت کےسلسلے میں دشمن کی جانب سے ایجاد شدہ شبھات ختم ہوجائیں اور لوگ مرجع کی اغوش میں اکر دوبارہ پناہ لے لیں.
اپ نے کہا اج کے زمانے میں ھر کوئی اپنے مسائل کے حل کے لئے متخصص افراد کے پاس جاتا ہے اگر بیمار ہے تو ڈاکٹر کے پاس اور اگر گھر بنانا ہے تو انجینئر کے پاس تو اگر احکام معلوم کرنا ہے تو مرجع کے پاس رجوع کرنا ھم سب کی ذمہ داری ہے.
انہوں نے اس سلسلے میں جو اھم بات کہی وہ یہ ہے کہ ھم کسی بھی مرجع کی تقلید کررہے ہوں مگر ذمہ دار ہیں کہ تمام مراجع کا احترام کریں چونکہ سبھی امام عصر (ع) کے نائب ہیں وگرنہ کالراد علینا کے مطابق شرک کی منزل مین داخل ہوجائیں گے.
اس سمینار کے ایک دوسرے مقرر حجت الاسلام حسین مھدی حسینی نے گزشتہ اور موجودہ مراجع کرام کےانجام دئے ہوئے کارناموں کا تذکرہ کرتے ہو ئےکہا : اسلامی انقلاب نے مرجعیت کو مزید باوقار کیا ہے .
اپ نے اپنےبیان میں ایک ایرانی نیوزپیپر کا حوالہ دیتے ہوئےکہا : جب ایک ایرانی وفد عراق میں ایت اللہ سیستانی کی خدمت میں پہونچا تو اپ نے ان سے کہا میں پہلے ھر شب امام خمینی (رہ) کے لئے دعا کیا کرتا تھا اور اب ایت اللہ خامنہ ای کے لئے دعاکیا کرتا ہوں .
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مراجع نہ فقط یہ کہ اپس میں متحد ہیں بلکہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں یہ ھم کم ظرف انسان ہپں جو ایسی باتیں کرتے ہیں جس سے یہ ظاھر ہوتا ہے کہ ان کے درمیان اختلاف موجود ہے.
قابل ذکرہے کہ یہ سمینارھندوستان کی سر زمین شھر ممبئی میں پہلی بار منعقد کیا گیا ہے.