10 December 2011 - 18:53
خبر کا کوڈ: 3531
فونت
آيت الله کعبي :
رسا نيوزايجنسي - امام خميني (ره) تعليمي وتحقيقي سنٹرقم کے فيکلٹي ممبر نے مختلف ممالک کے مفکروں کے درميان مغربي دنيا کي جانب سے عورتوں کو اپنے مفاد کا وسيلہ بنائے جانے پر شديد مذمت کي اور کہا کہ اسلام عورتوں کے حقيقي حقوق کا محافظ ہے ?
آيت الله کعبي
 
رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، مدرسين کونسل حوزہ علميہ قم کے رکن آيت الله عباس کعبي نے امام خميني (ره) تعليمي وتحقيقي سنٹرقم ميں عورتوں سے متعلق تعليمي کورس شجره طوبي کي افتتاحي تقرير ميں کہا : اميد ہے کہ اس کورس ميں شريک افراد بخوبي اس سے استفادہ کرسکيں گے ?

آيت الله کعبي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ عورتوں کے حقوق کو اسلام ميں عدل وانصاف کي بنيادوں پر رکھا گيا ہے کہا : اسلام کي رو سے مرد ھرگز خود کو عورت کا حاکم نہ جانے اور عورت ھرگز مورد ظلم وستم قرار پائے ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ مرد کي قواميت کے معني گھرانے کا ذمہ دار ہونا ہے نہ حاکم ہونا ، عورت ومرد اورخانودے کي سعادت کے اسباب کوبيان کرتے ھوئے کہا : مرد وعورت ايک حقيقت و ذات کے دوگوھر ہيں ?

حوزہ علميہ قم کے اس استاد نے بيان کيا : اگر ھم تاريخ ميں ديکھيں تو بعض معاشرے عورت کو گھريلو جانوروں کي فہرست ميں رکھتے ہيں اور کبھي بے رحمي کے ساتھ عورتوں کا قتل کرديتے تھے اور بعض ماحول ميں عورت کو مرد کے ساتھ کھانا کھانا برا سجمھا جاتا ہے ?

آيت الله کعبي نے مزيد کہا : عرب کے جاھل عورتوں کو زندہ دفنا ديا کرتے تھے اور اميد نہي ہے کہ متمدن معاشرے بھي اس سے بہتر رہے ہوں گے کيوں کہ قديم روم ميں وراثت فقط لڑکوں کو ملا کرتي تھي ، يونان ميں شادي کا مقصد عورت کو نسل کي بقاء کا وسيلہ قرار دينا تھا اور اسي بنياد پر جو عورتيں لڑکے کي ماں نہي بن پاتي تھيں انہيں کونے ميں ڈال ديا جاتا تھا ?

انہوں نے اسلام کے لحاظ سے مرد وعورت کو ايک دوسرے کے لئے سکون کا سبب بتاتے ہوئے کہا : زوجيت اور دو مختلف جنس عظيم مقصد کے لئے ہے عورت مرد کے ساتھ گھرانہ کے قيام کا وسيلہ ہے ?

انہوں نے بيان کيا : خانوادہ اسلام ميں اقتصاديات کا نام نہي ہے بلکہ اسلام نے خانوادے کو محبت ومودت ورحمت کا مرکز قرار ديا ہے اور خانوادہ معاشرے کو عطوفت ومحبت سے مالامال کرسکتا ہے اسي بنياد پر گھرانوں ميں عورت کے ساتھ سخت لہجہ اپنانا اسلام کے خلاف ہے ?

آيت الله کعبي نے مغربي دنيا کي جانب سے عورتوں کے حقوق کو اپنے مفاد کے حصول کے لئے بہانہ بنائے جانے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : مغرب عورتوں کے حقوق کو وسيلہ بنا کر نئي جاھليت رائج کرنا چاھتا ہے اور در حقيقت مغرب عورتوں کے حقوق کو پائمال کررہا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬