11 December 2011 - 16:11
خبر کا کوڈ: 3532
فونت
رسا نيوزايجنسي – شيعہ علماء کونسل صوبہ پنجاب اراکين نے کالعدم دہشت گرد تنظيموں کي طرف سے جھنگ کي پرامن فضاء کو خراب کرکے فرقہ وارانہ فسادات پھيلانے کے عمل کو گہري سازش قرار ديا ?
شيعہ علماء کونسل پاکستان

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، شيعہ علماء کونسل صوبہ پنجاب پاکستان کے صدر حجت الاسلام سيد عبدالجليل نقوي ، مولانا عظمت علي ، سيد ثناء الحق ترمذي ، چوہدري فدا حسين گھلوي ، ايم ايچ بخاري ، سيد اظہار نقوي ، مولانا نجم الحسن نقوي ، سردار کاظم علي خان حيدري ، مہر قيصر عباس دادوآنہ اور فضل عباس جنجوعہ نے کالعدم دہشت گرد گروہوں کي طرف سے جھنگ کي پرامن فضاء کو خراب کرکے فرقہ وارانہ فسادات پھيلانے کے عمل کو گہري سازش قرار ديتے ہوئے پنجاب حکومت کو متنبہہ کيا ہے کہ وہ اپنے سياسي مقاصد کے حصول کے لئے پورے ملک کو فرقہ وارانہ فسادات ميں دھکيلنے سے باز رہے ورنہ اس کا انجام انتہائي بھيانک ہوگا ?

ان اراکين نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ طويل عرصہ بعد ايک بار پھر کالعدم دہشت گرد گروہ اپنے گھناؤنے سياسي عزائم حاصل کرنے کے لئے حالات کو کشيدہ کررہے ہيں تاکيد کي : سادہ لوح افراد کو ايک خاص مسلک کے خلاف اکسا کر، بھڑکا کرانکا ووٹ حاصل کيا جاسکے?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ماضي ميں بھي اس گروہ نے جھنگ ميں اسي قسم کي سازشيں کي تھيں جس کے سبب جھنگ کي زمين پر خون سے رنگين ہوگئي تھي کہا : جھنگ سے اٹھنے والي آگ کے شعلے پورے ملک کواپني لپيٹ ميں لے سکتے ہيں ?

شيعہ علماء کونسل پنجاب کے رہنماؤں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ جب بھي فرقہ پرست دہشت گرد جھنگ سے اپني گھناؤني کاروائيوں کا آغاز کرتے ہيں تو ان کي پشت پر کوئي نہ کوئي رياستي يا حکومتي طاقت ضرور ہوتي ہے کہا : ان دنوں پنجاب حکومت نے دانستہ طور پر فرقہ پرست گروہ کے ساتھ اتحاد کرکے ان کي علي الاعلان سرپرستي کررھي ہے ?

انہوں نے مزيد کہا : اگر پنجاب حکومت نے اپني ذمہ دارياں ادا نہ کيں اور دہشت گردوں کي سرپرستي ترک نہ کي تو شيعہ علماء کونسل پنجاب سے ملک گيراحتجاج کا اغاز کرے گي?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬