14 December 2011 - 01:42
خبر کا کوڈ: 3545
فونت
رسا نيوزايجنسي – پاکستان سي آئي ڈي پوليس نے ٹيليفون کالز کي مدد چھاپہ مار کرعبدالمالک، نسيم اور عبدالواحد ناصبي وہابي دہشتگردوں کو نو اور دس محرم کراچي بم دھماکے کے جرم ميں گرفتار کرليا ، رپورٹ کے مطابق ان کے قبضے سے دس کلو دھماکہ خيز مواد، چار ايس ايم جي رائفلز اور کلاشنکوف کے تين ہزار سے زائد راؤنڈز بھي برآمد کئے گيے ہيں ?
کراچي بمب دھماکہ

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، سي آئي ڈي پوليس نے کراچي ميں ہونيوالے حاليہ بم دھماکوں کے سلسلے ميں مختلف علاقوں ميں چھاپے مار کر 7 مشتبہ افراد کو حراست ميں لے ليا جن کے پاس سے بڑي مقدار ميں بارود بھي برآمد ہوا ہے?

رپورٹ کے مطابق سي آئي ڈي پوليس نے 9 محرم کو لائنز ايريا، 10 محرم کو کالا پل، اس کے بعد صفورا گوٹھ اور پھر کراچي يونيورسٹي کے گيٹ نمبر 2 کے سامنے ہونے والے ريموٹ کنٹرول بم دھماکوں کي تفتيش کے سلسلے ميں لانڈھي، ملير، صفورا گوٹھ، بلديہ ٹاؤن اور اورنگي ٹاؤن سے عبدالمالک، عبدالوحيد اور نسيم نامي شخص سميت 7 مشتبہ افراد کو حراست ميں لے ليا جن سے نامعلوم مقام پر تفتيش جاري ہے?

قابل ذکر ہے کہ ان کے پاس سے تقريباً 15 کلو گرام دھماکہ خيز مواد اور 3 ہزار مختلف اقسام کي گولياں بھي ملي ہيں?
واضح رہے کہ مذکورہ دھماکوں ميں 3 رينجرز اہلکاروں سميت 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمي ہوئے تھے?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬