18 December 2011 - 15:59
خبر کا کوڈ: 3557
فونت
شيخ نعيم قاسم :
رسا نيوزايجسني - حزب الله لبنان کے ڈپٹي جنرل سکريٹري نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ جنوب لبنان ميں امنيت کي فراھمي حکومت ذمہ دار ہے نہ حزب اللہ کي ، 14 مارچ کي جانب سے حزب الله پر لگائے گئے الزامات کو بے اساس بتايا ?
شيخ نعيم قاسم

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، حزب الله لبنان کے ڈپٹي جنرل سکريٹري ، حجت الاسلام شيخ نعيم قاسم نے گذشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بيروت کے ايک پروگرام ميں جنوب لبنان ميں سلامتي کي فراھمي ميں حکومت اور انتظاميہ کو ذمہ دار ٹہراتے ہوئے تاکيد کي : جنوب لبنان ميں سلامتي وامنيت کے حوالے سے حزب اللہ سبک دوش ہے اورجنوب لبنان ميں ھماري موجودگي کو اس علاقے کي امنيت کا مسبب سمجھناغلط تصور ہے ?

حزب الله لبنان کے ڈپٹي جنرل سکريٹري نے مزيد کہا : اگر ايسا ہي ہے تو پھر جنوب لبنان ميں غاصب صھيونيت کو جاسوسي سسٹمز نصب کرنے کي توانائي کہاں سے ائي ?

انہوں نے جنوب لبنان ميں اقوام متحدہ کي امن فوج (يونيفل) پر ہوئے حملے کي شديد مذمت کرتے ہوئے کہا : يہ حملہ لبنان وجنوب لبنان کے فائدے ميں نہي ہے ?

شيخ نعيم قاسم نے حزب اللہ لبنان پر گروہ 14 مارچ اور فرانس کے وزير خارجہ کے حاليہ الزامات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس طرح کے الزامات مخاطب کے عقل وشعور کي اھانت ہے اور ھم عدالت کے ذريعہ ان افراد کو قانوني گرفت ميں ليں گے ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے ھم حزب اللہ ميں دفاعي حکمت عملي سے کام ليتے ہيں اور عوام ، فوج اور استقامت کي حکمت عملي پرعمل کرتے ہيں کہا : اس کي تبديلي کے خواھاں افراد لازمي ہے کہ مناسب مکان پر بحث وگفتگو کريں ?

حزب الله لبنان کے ڈپٹي جنرل سکريٹري نے غاصب صھيونيت کي دھمکيوں کے مقابل 14 مارچ کے موقف اور اس گروپ کي سرگرميوں کو صھيوني اور امريکن سياست کي تکميل بتاتے ہوئے کہا : غاصب صھيونيت سے مقابلے ميں 14 مارچ کا کردار کيسا ہے ?؟

قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ لبنان نے دو روز قبل بھي اپنے خصوصي بيانيہ کے ذريعہ يونيفل پر ہوئے حملے کي مذمت کي تھي اور گروہ 14 مارچ کي جانب سے لگائے گئے الزامات کو فضوليات بتاتے ہوئے کہا تھا يہ لوگ ھميشہ حزب اللہ کونقصان پہونچانے کے درپہ رہتے ہيں اور اسي بنياد پر اس طرح کے الزام تراشي کرتے ہيں ?

شيخ نعيم قاسم نے حزب اللہ وحرکت امل کے مابين رابطے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : يہ رابطہ محکم واسٹرٹيجک رابطہ ہے اور بعض اختلافي باتوں کے ذريعہ روابط متاثر نہي ہوسکتے بلکہ حزب اللہ وحرکت امل کے مابين رابطے اسي طرح باقي رہيں گے ?




تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬