آئي ايس او کے زير اہتمام ؛

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، ضلع خوشاب ميں بين المسالک ہم آہنگي کے فروغ ، مقصد قيام امام حسين کي ترويج، شہدائے کربلا کو خراج تحسين پيش کرنے اور مختلف مسالک و سياسي شخصيات کي تجاويز و آراء کي روشني ميں امن و امان کي صورت حال برقرار رکھنے کے ليے ا ماميہ سٹوڈ نٹس آرگنائزيشن کے زير اہتمام 25 دسمبر کو دو بجے دن فاطمہ جناح ہال جوہر آباد ميں ايک عظيم الشان يوم حسين کانفرنس منعقد کي جائے گي جس کي صدارت پاکستان تحريک انصاف ضلع خوشاب کے راہنما راجہ حسن نواز کريں گے?
جبکہ اماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان کے مرکزي صدر سيد رحم?ن شاہ اور مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي ڈپٹي سيکرٹري جنرل حجت الاسلام محمد امين شہيدي مہمانان خصوصي ہوں گے ?
کانفرنس ميں قومي اسمبلي کے رکن ملک شاکر بشير اعوان ، سابق ضلع ناظم خوشاب ملک احسان اللہ ٹوانہ، ضلعي امير جماعت اسلامي خوشاب ، ملک تنظيرالحسن اعوان، صوبائي رابطہ سيکرٹري انٹرنيشنل ختم نبوت اعجاز شاکري، جميعت علمائے پاکستان کے صوبائي راہنما ملک محبوب الرسول قادري ، جميعت علمائے اسلام کے ضلعي جنرل سيکرٹري مولانا حکيم رشيد احمد رباني اور جامعہ مسجد حسينيہ جوہر آباد کے خطيب مولانا سيد محمد تقي نقطوي خطاب کريں کريں گے اور کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلاميہ بھي جاري کيا جائے گا ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے