24 December 2011 - 12:18
خبر کا کوڈ: 3578
فونت
رسا نيوز ايجنسي ـ شيعہ علماء کونسل کے سربراہ اور قائد ملت جعفريہ پاکستان علامہ سيد ساجدعلي نقوي نے فروري ????ميں ملک گير اجلاس طلب کيا ہے جس ميں پاکستان بھر سے جيد علمائے کرام‘ جماعتي عہديداران‘ سياسي رہنماء ‘ قومي وملي شخصيات اور ممبران شرکت کريں گي?
شيعہ علماء کونسل پاکستان نے اجلاس کي دعوت دي

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق پاکستان ميں حاليہ سياسي صورت حال‘ نئے انتخابي اتحادوں کي تشکيل‘ ايم ايم اے بحالي کے امکانات ‘ سياسي جماعتوں کے ساتھ مذاکرات‘ نئي سياسي صف بنديوں‘ امن وامان کي صورت حال‘ ٹارگٹ کلنگ وخودکش حملي‘ فرقہ وارانہ گروہوں کي تازہ سرگرميوں سميت متعدد امور پر غور و خوض اور قومي و تنظيمي سطح پر موجود مشکلات کے حل اور لائحہ عمل طے کرنے کے ليے شيعہ علماء کونسل کے سربراہ اور قائد ملت جعفريہ پاکستان علامہ سيد ساجدعلي نقوي نے فروري ????ميں ملک گير اجلاس طلب کرليا ہے جس ميں پاکستان بھر سے جيد علمائے کرام‘ جماعتي عہديداران‘ سياسي رہنماء ‘ قومي وملي شخصيات اور ممبران شرکت کريں گي?

شيعہ علماء کونسل پنجاب کے سيکريٹري اطلاعات سيد اظہار نقوي کے مطابق ملتان ميں شيعہ علماء کونسل پنجاب کي کابينہ اور شيعہ علماء کونسل پاکستان کي مرکزي کابينہ کا ايک مشترکہ اجلاس حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي کي صدارت ميں ہوا جس ميں کہا گيا کہ پاکستان ميں امن و امان کي بدترين صورت حال تاحال موجود ہے اور فرقہ وارانہ گروہ اپني سازشوں کے ذريعے اب بھي ملک کو دہشت گردي اور فرقہ واريت کي طرف دھکيلنے کي کوشش کررہے ہيں جس کي تازہ مثاليں حاليہ دنوں جھنگ ‘ علي پور اور دريا خان ميں ديکھنے کو مليں? چونکہ صوبہ پنجاب کي حکومت ان تينوں مقامات پر انصاف کي فراہمي اور امن کے قيام ميں ناکام ہوچکي ہے اور بے گناہ شيعہ رہنمائوں کے خلاف بلاجواز اور بے بنياد مقدمات قائم کرکے انہيں پابند سلاسل کيا گيا ہے اس لئے قانوني راستہ اختيار کرنے کے ساتھ عوامي احتجاج کا آاغاز بھي جلد ہي کرديا جائے گا?

سيد اظہار نقوي نے بتايا کہ اجلاس ميں جھنگ ‘ مظفرگڑھ اور بھکر سے آئے ہوئے نمائندوں نے تازہ حالات اور حکومت و انتظاميہ کے رويے کے بارے ميں علامہ ساجد نقوي اور شرکائے اجلاس کو مکمل بريفنگ دي جس کے بعد صوبہ پنجاب کے عہديداران کے ذمہ داري لگائي گئي کہ وہ ايک بار پھر متعلقہ علاقوں کا دورہ کرکے عوام و خواص اور مقامي ذمہ داران سے ملاقاتيں کريں اور حتمي لائحہ عمل کے ليے رائے ديں تاکہ پہلے مرحلے ميں صوبائي اور پھر مرکزي سطح پر اقدامات اٹھائے جا سکيں?

اجلاس ميں سياسي حالات پر بھي مکمل بحث و تمحيص ہوئي اور ان حالات ميں ملت جعفريہ کے ليے سياسي راستہ منتخب کرنے کے ليے مشاورت کي گئي قائد ملت جعفريہ نے بتايا کہ ملک کي تمام بڑي سياسي جماعتوں نے ہمارے ساتھ رابطے کئے ہيں جن ميں پيپلزپارٹي ‘ مسلم ليگ (ن)‘ تحريک انصاف ‘ ايم کيو ايم اور متحدہ مجلس عمل ميں شامل ديني و سياسي جماعتيں شامل ہيں? ليکن ہم نے في الحال کسي کے ساتھ حتمي مذاکرات نہيں کئي? کيونکہ ہماري ترجيح جہاں وطن عزيز پاکستان ميں سياست علوي کے ذريعے ايک عادلانہ نظام لانا ہے وہاں اپنے تمام قسم کے حقوق کا تحفظ کرنا بھي ہے لہذا ہم سياست ميں وہي سمت اختيار کرتے ہيں جو قومي وملي مفاد اور امت مسلمہ کے ليے مفيد وموثر ثابت ہو?

متحدہ مجلس عمل کي بحالي کے ليے بھي رابطے تيزي کے ساتھ جاري ہيں جبکہ نئے سياسي اتحادوں کي تشکيل اور انتخابي اتحادوں کے وجود کے ليے بھي مذاکرات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ہم جلد ہي اپنے سياسي لائحہ عمل کا اعلان کريں گے کارکنان سياسي جدوجہد اور اگلے سياسي مراحل ميں اپنا کليدي کردار ادا کرنے کے ليے آمادہ وتيار رہيں?

شيعہ علماء کونسل کي مرکزي اور صوبہ پنجاب کابينہ کے اجلاس ميں صوبائي کونسل کے گذشتہ اجلاس ميں ہونے والے فيصلوں کا جائزہ ليا گيا اور اس پر ہونے والے عمل درآمد کي کيفيت سے شرکاء کو آگاہ کياگيا?

اجلاس ميںشريک ڈويژنل صدور نے اپنے اپنے ڈويژن کي تنظيمي و سياسي رپورٹ پيش کي اور ساتھ ہي مسائل و مشکلات کا بھي ذکر کيا جس کے بعد تنظيمي فعاليت کو بڑھانے اور عوامي رابطہ مہم تيز کرنے کو ترجيحاً منظور کيا گيا اور ڈويژنل صدور کے ذريعے ضلعي سطح پر تنظيمي فعاليت اور عوامي رابطے ميں اضافہ کرنے کي ذمہ داري لگائي گئي?

محرم الحرام ميں عزاداري سيدالشہداء کے دوران پيش آنے والے مسائل کے حل کے ليے تشکيل دي گئي صوبائي محرم کميٹي کے سربراہ چوہدري فدا حسين گھلوي نے رپورٹ پيش کي جسے سراہا گيا اور اطمينان کا اظہار کيا گيا?

اجلاس ميں حکومت پنجاب کي طرف سے پرامن اور محب وطن شيعہ شہريوں کے خلاف فورتھ شيڈول جيسے غير منصفانہ اور ظالمانہ قانون کے ناجائز استعمال کي شديد مذمت کي گئي اور اسے دہشت گرد گروہوں کي بالواسطہ مدد کے مترادف قرار ديتے ہوئے طے کيا گيا کہ اس ناانصافي اور زيادتي کے خلاف اجتماعي طور پر قانوني کاروائي کي جائے گي اور عدالت عاليہ سے رجوع کيا جائے گا جبکہ عوامي سطح پر بھي اس کي مذمت اور احتجاج جاري رکھا جائے گا?

شرکائے اجلاس نے شيعہ علماء کونسل پنجاب کے ايڈيشنل سيکريٹري سردار کاظم علي حيدري ‘ ديدار علي زيدي اور ساجد علي بھٹي کو ايک بے بنياد مقدمہ ميں گرفتار کرنے اور جھنگ و خان گڑھ ميں بے گناہ عزاداروں کے خلاف ناجائز مقدمات قائم کرنے اور انہيں ہراساں کرنے کي حرکتوں پر شديد غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پنجاب اور مقامي اضلاع کي انتظاميہ کا متنبہ کيا گيا کہ وہ ايسے اقدامات سے باز رہے جس سے امن وامان کي صورت حال بدتر سے بدترين اور ان کے قابو سے باہر ہوجائي?

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬